خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 246
خطبات طاہر جلدا 246 خطبه جمعه ۳ را پریل ۱۹۹۲ء دی لیکن جب میں نے نظر ڈالی تو مجھے یہی فاطمہ بیگم نظر آئیں میں نے لکھا کہ فاطمہ بیگم کے وصال کی خبر ہے آپ کے لئے پریشانی کی کوئی خبر نہیں ان کو ملیں اور میری طرف سے عیادت کریں اور سلام پہنچا ئیں چنانچہ وہ گئیں اور مجھ سے تعجب کا اظہار بھی کیا کہ آپ نے یہ کیسی تعبیر کی ہے اصل بات یہ ہے کہ وہ بہت ہی فدائی اور غیر معمولی صابرہ واقف زندگی عورت تھیں خاوند نے وقف کیا شادی کے ۴۱ سال کے عرصہ میں سے صرف ااسال اکٹھے رہنا نصیب ہوا اور ۳۰ سال جدا رہے اور نہایت غربت کی حالت میں زندگی بسر کی شادی کے ۴۱ سال جماعت کے کوارٹروں میں بسر ہوئے ان کی چار بیٹیاں ہیں ان کو پڑھانا اور ان کی دیکھ بھال کی ، شادیاں بھی خود کیں اور خاوند تو الگ دنیا میں بسنے والے انسان تھے ان کا اپنی بیوی اور بچیوں کے سودوزیاں سے گویا کوئی بھی تعلق نہیں تھا اور کلیاً ذمہ داری انہوں نے پوری کی۔میری ان سے پہلے وقف جدید میں واقفیت ہوئی میں فارغ ہو کر ہو میو پیتھک کیا کرتا تھا۔تو کوارٹرز کے اکثر مریض وہاں آتے تھے۔فاطمہ بیگم بھی اپنی ایک بچی کو لے کر آئیں جن کو الرجی کی بڑی تکلیف تھی۔غالباً طیبہ چیمہ تھیں یا امتہ الحمید یا بشری یا ثمینہ مجھے اب یاد نہیں ثمینہ تو نہیں تھیں وہ بہت چھوٹی ہیں۔طیبہ اور امتہ الحمید میں سے کوئی تھیں۔غالباً طیبہ تھیں وہ بی ایس سی میں یا ایم ایس سی میں پڑھ رہی تھیں۔سائنس کی سٹوڈنٹ تھیں میں نے بہت علاج کیا مگر میرے علاج سے کوئی فائدہ نہیں ہوا لیکن مسلسل آتی تھیں اور کہتی تھیں آپ پر مجھے اعتماد ہے آپ جو بھی ہے علاج کریں۔بعد میں اللہ تعالیٰ نے پھر کسی اور ذریعہ سے شفا بخش دی۔اس وقت میں نے ان کو قریب سے دیکھا ہے اور اتنی ہی واقفیت ہے۔بڑی صابرہ شاکرہ کسی قسم کا کوئی تصنع نہیں ، کوئی ریا نہیں بہت سادہ زندگی ، سلسلہ کی فدائی۔دس سال تک صدر لجنہ بھی رہیں۔اور قرآن کریم پڑھانے کا بہت شوق تھا۔خود بھی بڑے شوق سے سیکھا۔دوست محمد کے متعلق مجھے خیال آیا کہ ان کے والد ضرور کوئی صحابی ہوں گے یا کوئی بزرگ ہوں گے ورنہ ان کا نام دوست محمد نہ بتایا جا تاجب تحقیق کی تو پتا چلا کہ ان کے والد چوہدری محمد عبد اللہ صاحب جو قلعہ صوبہ سنگھ سیالکوٹ کے رہنے والے تھے انہوں نے ۱۴ سال کی عمر میں ۱۹۰۴ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت کی اور وہ صحابی تھے اور بہت ہی فدائی اور عاشق انسان