خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 16
خطبات طاہر جلد ۱۱ 16 خطبه جمعه ۱۰/ جنوری ۱۹۹۲ء اس جلسہ کی بہت سی برکات ہیں جو جذباتی نوعیت کی ہیں۔وہ لوگ جو اس جلسہ میں دور دور سے تکلیف اٹھا کر شریک ہوئے ، جذباتی لحاظ سے وہ بہت سی دولتیں سمیٹ کر یہاں سے گئے۔ایسی کیفیات سے ہمکنار ہوئے ایسے عظیم روحانی جذبات سے لذت یاب ہوئے کہ وہ جو شامل نہیں ہو سکے وہ اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے لیکن میں آپ کو اچھی طرح اس بات سے خبر دار کرنا چاہتا ہوں کہ یہ جذباتی لذتیں عارضی ہیں اور فانی ہیں اور چند دلوں اور چند سینوں سے تعلق رکھنے والی لذتیں ہیں۔درحقیقت یہ جلسہ اسی وقت اور انہی معنوں میں متبرک ثابت ہوگا، اگر ہم اس کا فیض آئندہ صدی تک ممتد کر دیں۔اور آئندہ سوسال کے بعد ہونے والا جلسہ آپ کی آج کی قربانیوں اور آج کی محنتوں اور آج کی کوششوں کے پھل کھائے اور آپ پر ہمیشہ سلام بھیجے۔یہ وہ فرق ہے جو ہر سو سال کے بعد پیدا ہونا ہے اور ہر سوسال کے اندر جماعت احمدیہ نے جو قربانیاں پیش کرنی ہیں سو سال کے بعد جب ہم مڑ کر دیکھتے ہیں یا دیکھیں گے تو اس وقت ہمیں نظر آئے گا کہ ہم سے پہلوں نے ہمارے لئے کیا پیچھے چھوڑا۔اس نقطہ نگاہ سے نئی صدی کا ایک اور رنگ میں آغاز ہوا ہے یعنی جلسہ سالانہ کے سوسال منانے کی وجہ سے اور میں امید رکھتا ہوں کہ اس پیغام کی اہمیت کو آپ اچھی طرح سمجھیں گے۔بہت سے مخلصین جذبات کی رو میں بہہ کر یہ سمجھنے لگے ہیں کہ قادیان واپسی کے سامان ہوچکے ہیں اور وہ دن قریب ہیں۔یہ جذباتی کیفیت کا پھل تو ہے لیکن حقیقت شناسی نہیں ہے۔یہ وہ مضمون ہے جس کی طرف میں آپ کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔دنیا میں مذاہب کی تاریخ میں جہاں جہاں بھی ہجرت ہوئی ہے اور واپسی ہوئی ہے، وہاں ہجرت سے واپسی ہمیشہ اس بات کو مشروط رہی کہ پیغام کی فتح ہوئی اور اس دین کو غلبہ نصیب ہوا جس دین کی خاطر بعض مذہبی قوموں کو اپنے وطنوں سے علیحدگی اختیار کرنی پڑی۔مذہب کی دنیا میں جغرافیائی فتح کی کوئی حیثیت نہیں اور کسی پہلو سے بھی جغرافیائی فتح کا میں نے مذہب کی تاریخ میں کوئی نشان نہیں دیکھا مگر جغرافیائی فتح صرف اس جگہ مذکور ہے جہاں پیغام کے غلبہ کے ساتھ وہ فتح نصیب ہوئی ہے۔حقیقت میں قرآن کریم نے اس مضمون کو سورہ نصر میں خوب کھول کر بیان فرمایا ہے اور ہمیشہ کے لئے ہماری راہنمائی فرما دی ہے کہ اللہ کے نزدیک حقیقی فتح اور حقیقی نصر کیا ہوتی ہے۔فرمایا: إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ ) وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًان فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ