خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 182
خطبات طاہر جلد ۱۱ 182 خطبه جمعه ۱۳/ مارچ ۱۹۹۲ء ہم ایک روحانی جہاد کر رہے ہیں اور اس کا نام دعوت الی اللہ ہے۔روحانی جہاد اور مذہبی مادی جہادان دو چیزوں میں فرق ہے۔دونوں مذہبی جہاد ہیں لیکن مذہبی مادی جہاد سے میری مراد یہ ہے کہ یہاں مادی ہتھیار استعمال کرنے پڑتے ہیں توپ و تفنگ، تلوار بندوقیں، جو کچھ بھی ہتھیار کسی کو میتر ہوں ان کے ذریعہ لڑا جاتا ہے۔دونوں جہاد ہیں لیکن ان دونوں جہاد کے مقاصد اول اول ایک دوسرے سے بالکل مختلف دکھائی دے رہے ہیں ایک جہاد کا مقصد زندہ کرنا ہے اور ایک جہاد کا مقصد مارنا ہے۔جو تلوار کا جہاد ہے اس کے نتیجہ میں موت وارد کی جاتی ہے ،سراڑائے جاتے ہیں گردنیں کائی جاتی ہیں نیزوں کی آنی میں لوگوں کو پرویا جاتا ہے اور یہ بھی جہاد ہے اس کا اول مقصد مارنا ہے لیکن اعلیٰ مقصد زندہ کرنا ہی ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن جو پہلا ظاہری مقصد دکھائی دیتا ہے وہ مارنا ہے جو زیادہ مارے گا وہی زیادہ کامیاب مجاہد ہو گا۔حضرت علی کے قصے جو آپ سنتے ہیں کہ اس طرح انہوں نے دشمن قتل کئے وہاں قتل ایک قابل فخر چیز دکھائی دے رہی ہے کیونکہ خدا کی خاطر خدا کے نام پر مظلو موں نے تلوار اٹھائی اور دشمن کو مارا لیکن روحانی جہاد جو ہم کر رہے ہیں اس کا اول مضمون بالکل مختلف ہے اور وہ ہے زندہ کرنا مردوں کو زندگی عطا کرنا اور یہ وہ جہاد ہے جس کے متعلق حضرت ابراہیم علیہ الصلوة والسلام نے اللہ تعالیٰ سے فنِ جہاد سیکھا اور یہ عرض کیا۔رَبِّ أَرِنِي كَيْفَ تُحْي الْمَوْتُى (البقرہ: ۲۶۱) اے اللہ! مجھے دنیا کو زندہ کرنے کا عظیم مشن تو سپر دفرما دیا، مجھے یہ بھی تو بتا کہ میں کیسے زندہ کروں گا۔تو کیسے زندہ کرتا ہے؟ زندگی پیدا کرنے کے اپنے اسلوب بتا دے میں وہی سیکھوں گا میں تجھ سے ہی ہر چیز سیکھتا ہوں۔پس دیکھیں خدا تعالیٰ سے تبلیغ کے گر سیکھنے کا کیسا عمدہ طریق ہے ربِّ أَرِنِي كَيْفَ تُحْيِ الْمَوْتُى۔اے میرے خدا ! تو مجھے دیکھا کہ مردوں کو تو کیسے زندہ کرتا ہے چنانچہ اس کے جواب میں خدا تعالیٰ نے آپ کو جو مضمون سکھا یا وہ بارہا میں بیان کرچکا ہوں فرمایا چار پرندے پکڑلے اور ان کو کیا کر ؟ فَصُرْهُنَّ إِلَيْكَ (البقره: ۲۶۲)، فَصُرْهُنَّ إِلَيْكَ کا مطلب یہ ہے کہ ان کو اپنے سے مانوس کر لئے ان کا دل اپنے ساتھ لگالے وہ تجھ سے پیار کرنے لگیں۔پھر ان کو چار مختلف سمتوں میں چھوڑ دے اور جب تو ان کو بلائے گا وہ اڑتے ہوئے لپکتے ہوئے تیری طرف آئیں گے۔اس مضمون میں دعوت الی اللہ کے گر سکھائے گئے۔یہ بتایا گیا کہ مردوں کو کیسا زندہ کیا جاتا ہے۔پہلے روحانی مردوں کے ساتھ ذاتی تعلق قائم کرنا پڑتا ہے اور