خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 115
خطبات طاہر جلد ۱۱ 115 خطبه جمعه ۱۴ / فروری ۱۹۹۲ء ہر دعوت الی اللہ کرنے والے کے لیے یہ دعا ضروری ہے۔رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِى اے اللہ! مجھے شرح صدر عطا فرما۔شرح صدر کے مضمون میں لگن اور ولولہ بھی داخل ہے اور وہ کامل یقین بھی داخل ہے جو اپنے پیغام پر ایک انسان کو حاصل ہوسکتا ہے۔اے خدا میں جو بات کہوں اس کے متعلق میرا دل اپنی گہرائیوں تک مطمئن ہو کہ میں صحیح بات کر رہا ہوں اور درست بات کہ رہا ہوں پوری طرح شرح صدر نصیب ہو اور اس مضمون میں میرے دل میں ایک ولولہ پیدا ہو کیونکہ جو بات یقین کی طرح میخ کی طرح میرے دل میں گڑ جاتی ہے اس سے لا ز مأولولہ پیدا ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جہاں جہاں بڑے جوش کے ساتھ بنی نوع انسان کو پیغام دیئے ہیں وہاں آپ یہ دیکھ کر حیران ہوں گے کہ ان مقامات پر واضح طور پر یہ فرماتے ہیں کہ یہ ایک ایسی سچائی ہے جس کے لئے میرے دل میں بے حد جوش پیدا ہوا ہے اور میں رُک نہیں سکتا، مجھے یہ اختیار نہیں ہے کہ میں اس موقع پر خاموش رہوں۔پس شرح صدر یقین سے پیدا ہوتا ہے اور یقین کے نتیجہ میں بے انتہا جوش پیدا ہوتا ہے اور دل میں ولولہ موجیں مارنے لگتا ہے۔پس رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِی کی دعا کرتے وقت یہ مضمون ذہن میں رکھیں۔وَيَسّر کی آمدنی اور میرا کام میرے لئے آسان فرما دے۔اب دیکھیں جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا مختلف لوگ مختلف علم رکھتے ہیں مختلف طاقتیں رکھتے ہیں، مختلف ان کی صلاحیتیں ہیں اور ہر دعوت الی اللہ کرنے والا آغاز میں طبعاً ایک جھجک محسوس کرتا ہے اور اپنی لاعلمی اور بے بضاعتی کے احساس کے نتیجہ میں وہ سمجھتا ہے کہ میں اس قابل نہیں ہوں کہ اس میدان میں کوئی کامیابی حاصل کر سکوں تو اللہ تعالیٰ نے اس مقصد کے لئے یہ دعا ئیں ہمارے سامنے رکھیں کہ ان دعاؤں سے فائدہ اُٹھاؤ اور ان دعاؤں میں یہ دعا شامل ہے جس میں حضرت موسیٰ علیہ السلام نے عرض کیا کہ وَيَسرلی آفرینی اے خدا میرا کام بہت مشکل ہے میرے بس کی بات نہیں۔دنیا کے سب سے بڑے جابر بادشاہ کو پیغام ہدایت دینے کے لیے تو نے مجھے چُنا ہے اور مجھے ارشاد ہے کہ میں جا کر اپنی اس کمزوری کے باوجود جو میں محسوس کر رہا ہوں اس کو یہ پیغام دوں اور اس عظیم مقصد کو حاصل کروں۔فرمایا وَ يسر لی اَمرِی میرا یہ معاملہ آسان فرما دے۔اس دعا کے ساتھ بڑے بڑے مشکل کام آسان ہو جاتے ہیں اور آسان ہوتے دیکھے گئے ہیں اور روزمرہ کی زندگی میں جن دعوت الی اللہ کرنے والوں نے یہ دعائیں کیں ہیں وہ جانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ خود اپنے