خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 994
خطبات طاہر جلد ۱۰ 994 خطبہ جمعہ ۲۰/ دسمبر ۱۹۹۱ء کچھ صلاحیتیں ان کو عطا ہوئی تھیں وہ خرچ کی ہیں۔اور ان کے علاوہ بہت سے ہمارے انگلستان میں ساتھی اور پھر قادیان میں بہت سے درویش، پھر ربوہ سے آنے والے سلسلہ کے خدام کثرت سے ایسے نام ہیں جو ذہن میں دعا کی غرض سے عمومی طور پر گھوم جاتے ہیں لیکن اس موقع پر تفصیل سے ان ناموں کا بیان ممکن نہیں۔اس لئے میں آپ سے یہی درخواست کرتا ہوں کہ ان ایام میں تمام کارکنوں کو جنہوں نے کسی بھی رنگ میں جلسے کی خدمات میں حصہ لیا ہے یا آئندہ لیں گے ان کو بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھا کریں۔یہ بھی یادرکھیں کہ جلسہ کے ان ایام میں بہت سے مختلف قسم کے لوگ یہاں آئیں گے۔اکثر خدا تعالیٰ کے فضل سے اخلاص کے ساتھ ، وفا اور محبت سے مجبور ہوکر یہاں پہنچیں گے ، کچھ شریر بھی آئیں گے ، کچھ تنگ نظر بھی آئیں گے، کچھ بدار ادے لیکر بھی آئیں گے اسلئے جہاں ان پاک نیک لوگوں کے لئے ہم پر کچھ فرائض ہیں جو خدا کے نام کی خاطر اور خدا کے دین اور خدا کے پیاروں کی محبت کی خاطر یہاں پہنچے ہیں یا پہنچتے رہے ہیں، جہاں ان کے حقوق ادا کرنے کی بڑی ذمہ داریاں ادا ہوتی ہیں وہاں انکو غیروں کے اثر سے بچانے کی بھی ہم پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور اس کے لئے آپ سب کو نگران رہنا چاہئے۔ظاہری سیکیورٹی وغیرہ کے جو انتظامات ہیں وہ تو محض بہانہ ہوتے ہیں۔اصل تو خدا تعالیٰ کا فضل ہے لیکن خدا تعالیٰ کا فضل جن جن مشکلوں میں ڈھلتا ہے، جن جن وسیلوں میں سے گزر کے آگے بڑھتا ہے، ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ہر مومن صاحب فراست ہوتا ہے۔ہر مومن کو بیدار مغز ہونا چاہئے۔جہاں اس کو کوئی رخنہ دکھائی دے وہاں کوشش ہونی چاہئے کہ وہ رخنہ بند ہو جائے پیشتر اس کے کہ اس کے نتیجہ میں کوئی فساد ابل پڑے۔اسی طرح اپنی چیزوں کی بھی حفاظت ضروری ہے۔مجھے تجربہ ہے کہ جلسہ کے موقع پر جماعت مومنین کو بھولا بھالا سمجھ کر کئی چور اچکے بھی آجاتے ہیں اور پھر لوگوں کو اس سے بڑی تکلیف پہنچتی ہے۔اس لئے میں آپ کو نصیحت کر رہا ہوں۔آپ خود بھی یہ نصیحت ذہن نشین کر لیں لیکن آنے والوں کو بھی بتا ئیں کہ اپنے سامانوں کی حفاظت کریں۔باہر سے کثرت سے لوگ آنے والے ہیں۔پس جہاں جہاں جس قیام گاہ میں آپ ٹھہرتے ہیں کوئی قیامگاہ ایسی نہیں ہونی چاہئے جہاں آپ اپنا امیر نہ بنا ئیں۔اگر یہ نظام جلسہ سالانہ قادیان کے منتظمین نے جاری فرما دیا ہے تو اس