خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 985 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 985

خطبات طاہر جلد ۱۰ 985 خطبہ جمعہ ۲۰/ دسمبر ۱۹۹۱ء وجہ ہے کہ قرآن کریم آپ کو وسیلہ قرار دیتا ہے یعنی وہ واسطہ ہیں جن کے ذریعہ سے تمام روحانی فیوض تمام بنی نوع انسان کے لئے ہمیشہ کے لئے جاری کئے گئے۔یہی قرآن کریم ہمیں نصیحت فرماتا ہے۔هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ ) ( الرحمن (1) کیا احسان کی جزاء احسان کے سوا بھی ہو سکتی ہے۔احسان کی جزاء تو احسان ہی ہونی چاہئے لیکن مشکل درپیش ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰ کا احسان اتنا عظیم اور اتنا وسیع اور اتنا دور رس ہے کہ لامتناہی ہے۔اس کی حدود قائم کرنے کا انسان کے ادراک کو اختیار نہیں ہے۔میں نے جب بھی غور کیا ہے اور گہرا غور کیا ہے اور نظر کو ہر طرف دوڑایا اور پھیلایا اور سوچا کہ حضرت محمد مصطفی عملہ کے احسانات کا احاطہ کر سکوں اور ان کے متعلق ایک ایسا شعور پیدا کر سکوں کہ ہر دفعہ اس احسان کو پہچان لوں تو میں اس کوشش میں ہار گیا اور کوشش کے باوجود آج بھی میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ بہت سے احسانات ہیں جو ہم پر وارد ہوتے چلے جاتے ہیں اور ہم غفلت کی حالت میں ان سے آگے نکلتے چلے جاتے ہیں۔صبح جب آپ اٹھتے ہیں اور اپنے بدن کو پاک اور صاف کرتے ہیں، خدا تعالیٰ کی یاد کی طرف دل کو لگاتے ہیں تو کتنے ہیں جو باقاعدہ بلا استثنا حضرت محمد مصطفی عملہ کا تصور دل میں لاتے ہیں یالا سکتے ہیں کہ یہ ہمارے آقا و مولیٰ کا احسان ہے کہ اس نے ہمیں اچھی صبح کا آغاز سکھایا۔یا پھر سارا دن آپ کا مختلف حالتوں میں گزرتا ہے، کہیں بدیوں سے بچنے کی کوشش میں کہیں نیکیوں کی طرف میلان کی صورت میں کہیں کسی غریب پر رحم کے نتیجے میں آپ کے دل میں ایک خاص روحانی لہر دوڑ تی ہے لیکن کتنے ہیں جو سوچتے ہیں کہ یہ سب فیوض حضرت محمد مصطفی ماہ ہی کے فیوض ہیں۔آپ نے سب کچھ سکھایا ہے، ایسے کامل معلم ، ایسے کامل مربی کہ آپ نے انسانی ضرورتوں کی ہر چیز کا احاطہ کر لیا۔یہ درست ہے کہ یہ احاطہ خدا تعالیٰ کے اس پاک کلام نے کیا جو آپ پر نازل ہوالیکن اس لا متناہی پاک کلام کے فیوض کو اپنی ذات میں جاری کر کے ایک نمونہ بن کر ہمارے سامنے ابھرے۔یہ احسان ہے جو حضرت محمد مصطفی ﷺ کا احسان ہے ورنہ وہ پاک کلام ہماری حد ادراک سے باہر رہتا۔ہم قرآن آج بھی تو پڑھتے ہیں۔کتنے ہیں جو قرآن کے معارف کو براہِ راست پاسکتے ہیں اور ان کے مطالب کو پہنچ سکتے ہیں۔لیکن وہ مطالب جو ہم نے پالئے اور ان میں سے بھی بہت