خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 954 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 954

خطبات طاہر جلد ۱۰ 954 خطبہ جمعہ ۶ / دسمبر ۱۹۹۱ء کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں تو ہیں لیکن نور ہی نہیں چکا تو وہ بیچارے کیا کرتے۔پس جہاں تک ایک احمدی کی ذات کا تعلق ہے اسے ضرور چمکنا چاہئے ، اسے ضرور روشن ہونا چاہئے۔اسے ایسا بنا چاہئے کہ اگر کوئی آنکھ رکھتا ہو تو پھر کم سے کم وہ آنکھ والا ضرور ہدایت پاسکے اور پھر خدا سے دعا کرتے رہنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں دیدہ ور عطا کر ایسے روشن ضمیر انسان عطا کر جو اس روشنی سے فائدہ اٹھائیں جو تو نے ہمیں عطا فرمائی ہے۔پس اس رنگ میں تمام عہدیداران کو چاہئے کہ اپنے نفس کا بھی محاسبہ کریں اور اپنے نور ہدایت کو چمکائیں اور جو داعین الی اللہ ہیں ان پر نظر رکھیں۔بعض دفعہ ان کو خود اپنے بعض نقائص نظر نہیں آئیں گے، بعض بد خلقیاں ان کی اپنی نظر سے اوجھل رہیں گی لیکن اگر دعوت الی اللہ کا سیکرٹری بیدار مغز ہو اور ان باتوں کو سمجھ کر جو میں بیان کر رہا ہوں دائین الی اللہ کی تربیت کا پروگرام بنا ئیں تو اسے مزید دلچسپی لینی پڑے گی اور وسیع دلچسپی لینی پڑے گی ، یہ دیکھنا پڑے گا کہ ایک دعوت الی اللہ کرنے والے میں کیا کیا کمزوریاں ہیں اور پیار اور محبت سے اس کو سمجھانا ہوگا ، اس کو بتانا ہوگا کہ تم تو اپنے گھر میں ہی اچھے اخلاق کے نہیں ہو تو تمہاری باہر کون سنے گا۔کچھ اپنی حالت بہتر بناؤ، کچھ لوگوں کے مرغوب نظر بننے کی کوشش کرو، کچھ اپنے اندر کشش پیدا کرو اور وہ کشش تبھی پیدا ہوگی جب تم لوگوں میں دلچسپی لو گے، گہری دلچسپی لو گے، ان سے ہمدردی کا سلوک کرو گے، ان سے پیار کا سلوک کرو گے۔اس طریق پر اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمارے دعوت الی اللہ کرنے والوں کے کام میں غیر معمولی برکت پڑے گی۔انفرادی طور پر نظر رکھنے کا کام کیونکہ بہت مشکل کام ہے یعنی اگر کسی کو شوق ہو ان کاموں کا تو اس کے لئے مشکل تو نہیں لیکن وقت کی مجبوری ہے اور ایک سیکرٹری دعوت الی اللہ یا سیکرٹری اصلاح وارشاد جو ایک بڑے ملک کے مرکزی عہدے پر فائز ہے اس کے لئے الگ الگ ممکن ہی نہیں ہے کہ تفصیلاً ہر ایک کے معاملات پر اس طرح گہری نظر رکھے جس طرح میں بیان کر رہا ہوں تو اس سلسلے میں میری تجویز یہ ہے کہ مقامی سیکرٹریاں کی تربیت کی جائے ، ان کو سمجھایا جائے اور ان کو یہ بتایا جائے کہ تم جو ہمیں رپورٹیں بھیجتے ہو کہ ہمیں پتا لگ جائے اتنے لوگ دعوت الی اللہ کر رہے ہیں یہ کوئی طریق نہیں ہے۔تم ہر دعوت الی اللہ کرنے والے کا کھاتہ بناؤ، اس کا ایک رجسٹر رکھو اور اس سے ہر