خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 953 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 953

خطبات طاہر جلد ۱۰ 953 خطبہ جمعہ ۶ / دسمبر ۱۹۹۱ء زیادہ پاک اثرات ظاہر ہوتے ہیں ورنہ ان خصلتوں کے بغیر انسان جتنی مرضی چالاکیوں سے کام لے، جیسی چاہے تقریریں کرے اس کو ہدایت دینے کی توفیق نہیں مل سکتی۔پس اس مضمون کو ہمیشہ پیش نظر رکھیں من يهد الله فلا مضلله اصل ہدایت خدا کی طرف سے آتی ہے اور اس مضمون کا اس آیت سے بڑا گہرا تعلق ہے۔اللہ جس کو ہدایت دیتا ہے اس کو کس طرح ہدایت دیتا ہے؟ آنحضرت ﷺ کو جیسے ہدایت دی اور دوسروں کی ہدایت کا موجب بنا دیا۔جو طریق آپ نے اختیار کئے ان طریقوں کو اختیار کرنے کے نتیجے میں آپ کو ہدایت دینے کی صلاحیتیں عطا ہو گئیں۔پس وہ ہدایت خدا ہی کی طرف سے تھی لیکن جو حضرت محمد رسول اللہ لہ کے قرب کی سعادت پا گیا آپ کے ذریعے خدا نے اس کو ہدایت دی لیکن اس کے ساتھ ہی ہمیشہ یہ بھی پیش نظر رکھنا چاہیے و من يضلله فلا هادى له اگر اللہ کسی کو رسوا اور گمراہ کرنے کا فیصلہ کر لیتا ہے تو اسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ہدایت کا بہترین طریق یہی ہے کہ انسان خود ہدایت یافتہ ہو۔اللہ تعالیٰ سے راہنمائی حاصل کرے، اللہ تعالیٰ سے فیض خیر حاصل کرے، اخلاق فاضلہ کے اعلیٰ مقامات پر فائز ہولیکن اس کے با وجود بعض بد نصیب ایسے ضرور ہوں گے جن میں ہدایت قبول کرنے کی صلاحیت نہیں ہوگی کیونکہ وہ خدا کے بتائے ہوئے طریقوں سے اتنا دور بٹ چکے ہوتے ہیں کہ ان کے اندر ہدایت قبول کرنے کا مادہ ہی باقی نہیں رہتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مضمون کو سمجھاتے ہوئے فرمایا ہے۔یہ جو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اندھے ہو جاتے ہیں لوگ مراد یہ ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مارتے رہتے ہیں جہاں ان کے مقابلے پر نیک لوگ اپنی صلاحیتوں کوترقی دیتے چلے جاتے ہیں۔ان پر وہی مضمون صادق آتا ہے۔وَقَدْ خَابَ مَنْ دَشَهَا ( التمس : ۱۱)۔کہ وہ شخص ہلاک ہو گیا، نامراد ہوا جس نے اپنی خدا داد صلاحیتوں کو دفنانا شروع کر دیا اور زمین میں گاڑنے لگ گیا بجائے اس کے کہ نشو ونما دیتا اور ترقی دیتا یہاں تک کہ ان کی آنکھوں کا نور جاتا رہا مثلاً وہ دیکھنے سے عاری ہو گیا۔فرمایا ایسی صورت میں جب ایک انسان دیکھنے سے عاری ہو جائے تو ایک سورج چھوڑ ہزار سورج چمکا کریں اس نابینا کو کچھ دکھائی نہیں دے گا۔پس ہدایت دوطرفہ مضمون ہے لیکن جہاں تک آپ کی بات کا تعلق ہے آپ کو چمکنا تو چاہئے۔اگر آپ نہیں چمکیں گے تو مضمون ایک اور رنگ میں ظاہر ہوگا