خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 887
خطبات طاہر جلد ۱۰ 887 خطبہ جمعہ ۱۵ نومبر ۱۹۹۱ء دعوت الی اللہ کے میدان میں نئی زمین ، نیا آسمان بنا ئیں امراء اور مجالس عاملہ کو دعوت الی اللہ کے بارہ میں اہم ہدایات ( خطبه جمعه فرموده ۱۵/ نومبر ۱۹۹۱ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔پیشتر اس سے کہ دعوت الی اللہ میں حکمت عملی کے مضمون کو آگے بڑھایا جائے دوغلطیوں کی اصلاح کا اعلان کرنا ضروری ہے۔گزشتہ خطبہ میں سورۃ النحل کی آیت اُدْعُ إِلَى سَبِيْلِ رَبَّكَ بِالْحِكْمَةِ وَ الْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ کی تلاوت کی تھی لیکن حوالہ دیتے وقت انحل کی بجائے انمل پڑھا گیا ہے کیونکہ جمعہ کے بعد مجھے کسی نے توجہ دلائی اس لئے دوست اصلاح فرمالیں۔جہاں جہاں بھی کیسٹ میں یہ حوالہ پڑھا گیا ہو گا اس کو درست کر لیا جائے۔دوسری غلطی ایک پہلے خطبہ میں ہوئی تھی جس کی طرف مجھے برما کے ایک دوست عزیزم محمد سالک صاحب نے توجہ دلائی ہے۔قرآن کریم کی دعاؤں پر گفتگو کے دوران میں نے ایک ایسی دُعا کا حوالہ دیا تھا جس کا حضرت موسیٰ کے ساتھ تعلق ہے جب وہ ہجرت کر کے مدین تشریف لے گئے وہاں آپ نے دعا کی رَبِّ إِنِّي لِمَا اَنْزَلْتَ إِلَى مِنْ خَيْرٍ فَقِير (القصص:۲۵) اس دعا کے ذکر میں ضمناً میں نے یہ بیان کیا کہ حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام نے جہاں شادی کی آپ کے خسر حضرت شعیب تھے جو خود بھی نبی تھے۔یہ ذکر ضمناً از خود اس لئے ہوا کہ گزشتہ مفسرین نے یہی لکھا ہے