خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 886
خطبات طاہر جلد ۱۰ 886 خطبہ جمعہ ۸/ نومبر ۱۹۹۱ء اسلام کا وہ روح پرور انقلاب جس نے آخر ساری دنیا میں ضرور آنا ہے فرانس میں بھی اس کی بہار کے کچھ نظارے تو لوگ دیکھ سکیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔ایک اور مختصر سا اعلان یہ ہے کہ آج کل سردیوں کی وجہ سے دن اتنے چھوٹے ہو گئے ہیں کہ جمعہ ختم ہونے سے پہلے ہی نماز عصر کا وقت شروع ہو چکا ہوتا ہے اس لئے یہاں ہمیں اختیار ہی کوئی نہیں سوائے اس کے کہ ہم جمعہ کے ساتھ نماز عصر بھی جمع کر لیا کریں۔مجھے پورے شرح صدر کے ساتھ یقین ہے کہ اس کی اجازت ہے کیونکہ یہ ایک ایسی مجبوری ہے جسے ہم ٹال ہی نہیں سکتے۔اس لئے جب تک چھوٹے دنوں کا یہ تقاضا ر ہے گا آئندہ اس وقت تک نماز جمعہ کے ساتھ نماز عصر جمع کی جائے گی اور آج بھی کی جائے گی۔