خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 836
خطبات طاہر جلد ۱۰ 836 خطبه جمعه ۱۸ اکتوبر ۱۹۹۱ء جنگوں کے حالات پر جب آپ نظر ڈالتے ہیں تو واقعہ یوں لگتا ہے جیسے ممولوں کی ایک ٹولی بکثرت شہبازوں پر حملہ آور ہوئی اور ان کو شکست دے دیتی ہے۔پس اس پہلو سے آج بھی ایسا ہی ہوگا لیکن ہوگا دعا کی برکت سے اس کے سوا اور کوئی نسخہ نہیں ہے اس لئے اگر زبان دان نہیں ہیں تو دعا گو تو ہیں ناں۔ہر احمدی کو دعا کے ساتھ ایک ایسا تعلق ہے کہ دنیا کی کسی مذہبی یا غیر مذہبی جماعت میں اس کا تصور بھی نہیں ہو سکتا۔دنیا میں جتنی بھی مذہبی جماعتیں ہیں آپ ان سب کا تفصیل سے جائزہ لیں تو ان میں سال بھر میں دعا کا اتنا چرچہ نہیں ہوتا جتنا جماعت احمدیہ میں ایک ہفتہ یا ایک مہینے میں چرچہ ہو جاتا ہے حالانکہ تعداد کے لحاظ سے یہ بہت تھوڑی ہے۔تو اس کثرت سے دعا کا مضمون جماعت کے اندر جاری وساری ہو چکا ہے کہ ہر فر د جب ایک دوسرے سے ملتا ہے دعا کی بات کرتا ہے ایک دوسرے کو خط لکھتا ہے تو دعا کی بات ہے۔آپ ساری دنیا کی ایک دن کی ڈاک اکٹھی کر کے اگر دیکھ سکتے ہوں تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ساری دنیا کی ایک دن کی ڈاک میں دعا کا اتنا ذکر نہیں ملے گا جتنا چند احمدیوں کی ڈاک میں دعا کا ذکر ملے گا بلکہ میں سمجھتا ہوں اور یہ مبالغہ نہیں ہے کہ ساری دنیا میں ہفتوں بھر کی ڈاک میں دعا کا اتناذ کر نہیں ملے گا جتنا احمدیوں کی ڈاک میں ایک دن میں مل جاتا ہے۔روزانہ جتنے خط مجھے آتے ہیں سارے انگلستان بلکہ سارے یورپ میں جتنے خط مل رہے ہوتے ہیں ان کے سارے مجموعہ میں دعا کا اتناذ کر نہیں ہوتا۔تو دعا تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس طرح گھوٹ کر ہمیں پلائی ہے، ہماری گھٹی میں داخل کی ہے اور یہ ماں کے دودھ کی طرح ہماری رگوں میں جاری ہوئی ہے اس لئے یہی وہ سب سے طاقت ور ہتھیار ہے جو آپ کو میسر ہے۔اگر صاحب علم نہیں ہیں تو دعا گو تو ہیں ہی ناں اور یہ سب سے بڑی فیصلہ کن طاقت ہے جس نے دنیا میں انقلاب برپا کرنا ہے۔اس کے علاوہ اور بھی اس مضمون پر کچھ اور باتیں کہنے والی ہیں مگر اب چونکہ وقت ہو گیا ہے اس لئے آئندہ کے لئے میں اٹھا رکھتا ہوں۔اس عمومی تحریک کے بعد کہ ہمیں آج U۔S۔S۔R کے علاقوں میں یعنی یونین آف سوویٹ سوشلسٹ ریپبلک (سابق) ریپبلک کہنا چاہئے اب تو صرف یونین کا تصور ہی باقی رہ گیا ہے۔وہاں مختلف علاقوں میں عیسائی علاقوں میں بھی اور مسلمان علاقوں میں بھی۔ایشیائی علاقوں میں خواہ وہ مسلمان ہوں یا بدھسٹ ہوں۔بعض بدھسٹ علاقے بھی وہاں ہیں۔سب جگہ