خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 710
خطبات طاہر جلد ۱۰ 710 خطبه جمعه ۳۰ راگست ۱۹۹۱ء سا بنالیا جاتا ہے کہ سب نے فلاں دن کا روزہ رکھنا ہے وہ پتا نہیں کہ کس حال میں رکھتے ہیں۔جب تک دل میں درد پیدا نہ ہو۔ایک خاص توجہ نہ ہو دعا کو بھی کھیل نہیں بنانا چاہئے اور اگراس قسم کا فیصلہ کسی خاص اہمیت کے پیش نظر کسی نے کرنا ہے تو خلیفہ مسیح کا کام ہے۔باقی ہر شخص اٹھ کر روزوں کی تحریک شروع کر دے۔اپنی طرف سے فلاں قسم کے نوافل کی تحریک شروع کر دے بالکل غلط ہے اور یہ روایات سلسلہ کے منافی ہے۔جب امیر نے مجلس عاملہ میں یہ بات کہی تو ان صاحب نے جواب دیا کہ اگر یہ بات ہے تو پھر جماعت جرمنی میرے جیسے انسان سے استفادہ نہیں کرسکتی۔یہ پڑے ہیں آپ کے کاغذات گویا منہ پر کاغذات مارے کہ اب جو چاہیں کریں میں اس معاملہ میں بری الذمہ ہوتا ہوں اگر میری ہدایات کے تابع کام کرنا ہے امیر نے اور عاملہ نے تو ٹھیک ہے۔ورنہ یہ پڑی ہیں آپ کی عہد یداریاں اور میرا ان سے کوئی تعلق نہیں۔جب میں نے یہ پڑھا تو میں نے اس پر نوٹ لکھا کہ دراصل آپ میز پر یہ کاغذ ماررہے تھے کہ یہ رہا میرا وقف اور یہ رہی میری ساری عمر کی خدمات جائیں جہنم میں میرا اب ان سے کوئی تعلق نہیں۔امیر کو اس دوران جو گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا وہ ایک یہ تھا کہ امیر صاحب : آپ نے میرے مشورہ کا انتظار کئے بغیر مجھ پر کمیشن کیوں مقرر کر دیا ہے آپ ہوتے کون ہیں کمیشن مقرر کرنے والے اور میں آپ کے کسی کمیشن کے سامنے جوابدہ نہیں ہوں گا۔کھلی کھلی واضح بغاوت تھی۔امیر صاحب کو اگر تجربہ ہوتا تو وہ کہتے کہ اٹھ کر باہر نکل جاؤ۔میں تمہیں معطل کرتا ہوں اور میں خلیفہ اسیح کی خدمت میں یہ سفارش کروں گا کہ ایسے شخص کو جماعت میں نہیں رہنا چاہئے لیکن وہ بھولے شریف انسان ہیں۔ان پر لوگ ظلم کرتے رہے ہیں اور وہ چپ کر کے برداشت کرتے رہے ہیں اور بدنصیبی ہے جماعت جرمنی کی کہ ایسے اعلیٰ متقی شریف النفس اور منکسر المزاج امیر کی ، ان کی عاملہ کے ممبران بے عزتی کرتے چلے آرہے ہیں۔میرا تو دل کھول اٹھا ہے یہ باتیں سن کر۔میں نے ایک دفعہ یہاں تک ان کو لکھا تھا اسی مربی انچارج کو ، کہ دیکھیں میں یہ مانتا ہوں کہ ان میں تجربہ کی کمی ہے لیکن خدا کے فضل سے وہ نہایت متقی انسان ہیں اور صاف گو اور سچے ہیں اس لحاظ سے میں خلیفہ ہونے کے باوجود ان کا ادب کرتا ہوں میں آپ سے بحیثیت مربی یہ درخواست کرتا ہوں کہ آپ بھی ان کا ادب کریں۔یہ چٹھی ان کو اس سے پہلے ملی ہوئی ہے۔میرے پاس ساری تاریخیں موجود ہیں ان کا ریکارڈ