خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 603
خطبات طاہر جلد ۱۰ 603 خطبہ جمعہ ۱۹ جولائی ۱۹۹۱ء تو نے سلوک فرمایا اگر بعینہ ویسا ہی کلام اس بندے سے کرے اور ویسا ہی سلوک اس بندے سے فرمائے تو پھر ہم ایمان لے آئیں گے مگر یہ پہلوں سے ملتا نہیں۔چنانچہ ہر نبی کو ہمیشہ یہ کہہ کر رد کر دیا گیا کہ جو تجھ سے پہلے نبی نشان لائے تھے وہ نشان لا کر دکھا اور جب اس کے نشانات اس پر نازل ہوئے تو انہیں نظر انداز کر دیا گیا۔جب بعد میں ایک نبی آیا تو اس سے بھی یہی مطالبہ ہوا کہ تجھ سے پہلے جو نبی گزرا ہے ویسا نشان دکھا۔چنانچہ اس کا جواب دیکھئے کہ کتنا عظیم الشان جواب ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ کیا موسی" کو اس سے پہلے تم لوگ رد نہیں کر چکے مراد یہ ہے کہ یہ ذہنیت ایسی ہے جو ہر آنے والے کو رد کرتی ہے۔جب موسیٰ کے وقت میں تمہارے جیسی سرشت کے لوگ تھے تو انہوں نے بعینہ یہی سوال موسیٰ سے بھی تو کیا تھا کہ تیرے نشانات کو ہم نہیں مانتے۔تجھ سے پہلے جو نشانات آئے تھے ویسے نشان لا کر دکھا اور یہ سلسلہ ہمیشہ اسی طرح سے جاری ہے۔پس تم اس سرشت کے لوگ ہو جو قبول کر ہی نہیں سکتے۔خدا تعالیٰ کی طرف سے صدق کی بعض نشانیاں ہوتی ہیں ، اہل اللہ کی بعض علامتیں ہوتی ہیں وہ علامتیں تو ہمیشہ دہرائی جاتی ہیں اور ان میں کوئی فرق نہیں ہوتا وہی علامتیں ہیں جنہیں دیکھ کر بچے لوگ پہچانے جاتے ہیں لیکن اس کے علاوہ یہ کہنا کہ موسیٰ نے جس طرح عصا سے جھوٹے بنے ہوئے سانپوں کو دوبارہ رسی بنا دیا تھا اسی طرح کا عصا د کھا۔یہ کہنا کہ جس طرح ہم سمجھتے ہیں کہ عیسی علیہ السلام نے مردے زندہ کئے تھے اسی طرح مردے زندہ کر کے دکھا۔یہ سارے انکار کے بہانے ہیں اور جو بھی ایسے بہانے کرے گا اللہ تعالیٰ ان بہانوں کو رد فرمادے گا۔یہ دعا سورہ قصص ۶۳ تا ۶۵ میں درج ہے۔میں جب آیات کا نمبر لیتا ہوں تو اس دعا سے پہلے اور بعد کی آیات کا نمبر بھی بیچ میں دے دیتا ہوں۔وہ پس منظر کے طور پر اور بعد میں آنے والے جواب کے طور پر لکھی گئی ہیں۔لیکن میں صرف دعا پڑھ کر سناؤں گا فرمایا : قَالَ الَّذِيْنَ حَقَّ عَلَيْهِمُ الْقَوْلُ رَبَّنَا هَؤُلَاءِ الَّذِينَ أَغْوَيْنَا ۚ أَغْوَيْنُهُمْ كَمَا غَوَيْنَا تَبَرَّ أَنَا إِلَيْكَ مَا كَانُوا إِيَّانَا يَعْبُدُونَ وہ یہ کہیں گے وہ لوگ جن پر خدا تعالیٰ کا فیصلہ صادر ہو جائے گا حَقَّ عَلَيْهِمُ الْقَوْلُ وہ وعید جو ان کو دئے گئے تھے جس عذاب سے ڈرایا گیا تھا اس عذاب میں داخل ہونے کا وقت ان کے سامنے آجائے گا تو اس وقت وہ یہ کہیں گے ربَّنا و لا الَّذِينَ أَغْوَيْنَا اے ہمارے رب! یہ وہ