خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 396 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 396

خطبات طاہر جلد ۱۰ 396 خطبہ جمعہ ارمئی ۱۹۹۱ء ہے۔جہاں تک چندوں کا تعلق ہے اس سلسلہ میں مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کو اس شرط کے ساتھ چندہ اکٹھا کرنے کی منظوری دی ہے کہ کسی خادم کو اس چندہ کے نتیجے میں یہ عذر نہ ہو کہ میرے دوسرے جماعتی چندے متاثر ہو گئے ہیں اس لئے تمام وہ خدام جو شوق کے ساتھ اس چندہ میں حصہ لینا چاہیں اس شرط کے ساتھ حصہ لیں گے کہ خدام الاحمدیہ کے ہال کی تعمیر کے سلسلہ میں جو بھی مالی قربانی وہ پیش کریں اسے جماعت کے دوسرے چندوں میں کمی کرنے کا عذر نہ بنائیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔یہ اعلان اس لئے ضروری تھا کہ خلیفہ مسیح کی اجازت کے بغیر کسی قسم کا کوئی چندہ اکٹھا کرنے کی اجازت نہیں ہوتی اور خدام الاحمدیہ بھی اور دیگر ذیلی تنظیمیں بھی اس بات کی پابند ہیں اور پابند رہنی چاہئیں کہ جماعت سے جو بھی استثنائی چندے طلب کرنا چاہیں ان کی پہلے با قاعدہ اجازت حاصل کریں۔اب میں سلسلہ مضمون کی طرف لوٹتا ہوں ، سورۂ فاتحہ میں جو ہمیں یہ دعا سکھائی کہ اے خدا ہمیں سیدھے راستہ پر ڈال ، وہ راستہ جو ان لوگوں کا راستہ ہے جن پر تو نے انعام فرمایا۔اس ضمن میں انعام کی راہ پر چلنے والے یا خدا کی راہ کے وہ مسافر جو انعام یافتہ شمار ہوئے ان کا ذکر قرآن کریم میں مختلف شکلوں میں ملتا ہے اور ان کی دعائیں بھی محفوظ کر دی گئی ہیں۔ان دعاؤں کے سلسلہ میں ایک دعا نظر سے رہ گئی تھی جس کا بیان پہلے ہونا چاہئے تھا اس لئے میں اس دعا سے آج کا مضمون شروع کروں گا۔پھر چونکہ بعد کی چند دعائیں پہلے خطبہ میں بیان ہو چکی ہیں ان کی ضرورت نہیں ہوگی اور پھر اس پہلی بھولی ہوئی دعا کے بعد حضرت ایوب کی دعا سے سلسلہ مضمون شروع ہو جائے گا۔وہ دعا حضرت اقدس محمد مصطفی علی کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے سکھائی گئی اور دعا یہ ہے: ربّ ادْخِلْنِى مُدْخَلَ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِى مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَدُنْكَ سُلْطنًا نَّصِيرًا ( بنی اسرائیل: ۸۱) اے میرے رب! مجھے صدق کے ساتھ داخل فرما یعنی میرا قدم سچائی پر پڑتا ہو اور سچائی کے ساتھ میں داخل ہوں۔وأَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ اور ای طرح سچائی پر قدم رکھتے ہوئے یا سچائی کے قدم کے ساتھ میں اس منزل سے باہر نکلوں واجْعَلْ لِي مِن لَّدُنكَ سُلْطنًا نَّصِيرًا اور میرے لئے اپنی جناب سے ایک ایسا مددگار عطا فرما جو غالب اور قوت والا ہے۔یہ وہ سورۃ ہے جو ہجرت سے پہلے نازل ہوئی۔اگر چہ اس بارہ میں اختلاف ہے