خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 241 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 241

خطبات طاہر جلد ۱۰ 241 خطبہ جمعہ ۱۵/ مارچ ۱۹۹۱ء کو نہیں ہوتا لیکن بجلی خود اپنی حقیقت کو ان معنوں میں جانتی ہے کہ جس طرح انسان خود اپنے نفس کو جانتا ہے، اسی طرح کا رخانہ قدرت بھی خود اپنے آپ کو جانتا ہے لیکن اس میں ایک اور بات داخل ہے کہ ہوا میں جو نائیٹروجن پائی جاتی ہے، یہ نائیٹروجن روئیدگی کے لئے بڑی ضروری ہے اور جتنے بھی کھیتوں میں مختلف قسم کے کیمیاء زرخیزی بڑھانے کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں۔Artificial Fertilizers یا مختلف قسم کے گلنے سڑنے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کھادیں ہوں ان سب میں جزو اعظم نائیٹروجن ہوتی ہے۔اب فضا میں جو نائیٹروجن تحلیل ہو کر ہمارے ہاتھوں سے یا نباتات کے ہاتھوں سے نکل چکی ہوتی ہے اسے دوبارہ زمین میں لانے کے لئے بجلی کے کڑ کے ضروری ہیں چنانچہ وہ پانی جو آسمان سے برستا ہے۔بجلی صرف اس پانی کو بنانے کا کام نہیں دے رہی ہوتی بلکہ اس میں نائیٹروجن تحلیل کرنے کا کام بھی دے رہی ہوتی ہے۔آسمان پر یہ کارخانہ بھی ساتھ لگا ہوا ہے کہ اگر غذا ساتھ نہ ہو تو خالی پانی کا کیا فائدہ؟ تو آسمان سے جو پانی برستا ہے وہ اپنی غذا بھی ساتھ لے کے آتا ہے تبھی آپ نے دیکھا ہوگا کہ دس پانی کنویں کے دیں مگر آسمان سے برسنے والا ایک پانی کھیت کی جو حالتیں بدلتا ہے اور اس میں جو ایک نئی تازگی پیدا کر دیتا ہے اس پر دونوں کا آپس میں مقابلہ نہیں ہو سکتا۔یعنی زمینی پانی اس میں کوئی شک نہیں ، کہ فائدہ ضرور دیتا ہے۔بعض جگہوں کے پانی زرخیز بھی ہوتے ہیں لیکن بارش کے ذریعے اگر نائیٹروجن دوبارہ زمین کو نہ ملتی تو یہ زمین اب تک ویرانہ ہو چکی ہوتی۔بجلی کے لڑکوں کے ذریعہ اتنی زیادہ نائیٹروجن بنتی ہے کہ بعض سائنس دانوں کا خیال ہے کہ ساری دنیا میں جو کارخانے نائیٹروجن بنارہے ہوتے ہیں ان سے کہیں زیادہ نائیٹروجن بجلی کے لڑکوں کے ذریعے ایک دن میں بنتی ہے اور پھر پانی میں تحلیل ہو کر دور باہ مٹی کوملتی ہے، تو اب دیکھ لیں وَيُسِحُ الرَّعْدُ بِحَمدِہ میں کیسا عجیب ایک اور مضمون داخل ہو گیا۔عام آدمی سمجھتا ہے کہ یہ جلانے کیلئے یا ہلاک کرنے کے لئے ہے۔غور کیا تو پتا چلا کہ یہ جلانے اور ہلاک کرنے کے لئے نہیں بلکہ یہ روئیدگی پیدا کرنے کے لئے اور بڑھانے کے لئے اور نشو ونما کی خاطر ہے۔پس اس کی ہلاکت بھی معنی رکھتی ہے اور وہ بھی فائدے ہی کے لئے ہے مگر یہ ایک Ecosystem کا مضمون ہے جس کو تفصیل سے یہاں بیان کرنا ممکن نہیں۔لطف کی بات یہ ہے کہ اس کا جو حصہ جلانے کے کام آتا ہے وہ بھی عظیم تر فوائد کی خاطر ہے۔