خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 186 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 186

خطبات طاہر جلد ۱۰ 186 خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۹۱ء پولیس کے ذریعہ انہیں ڈنڈے پڑوا کر یا گولیاں چلا کر ان کی جسمانی تباہی کے سامان نہ کرو اور ان کی عزتوں کی تباہی کے سامان نہ کرو۔اب تک تو تم یہی کھیل کھیل رہے ہو۔مسلمان نسلوں کو جوش دلاتے ہو اور پھر وہ بے چارے گلیوں میں نکلتے ہیں اسلام کی محبت کے نام پر، پھر ان کو رسوا اور ذلیل کیا جاتا ہے ان پر ڈنڈے برسائے جاتے ہیں۔ان پر گولیاں برسائی جاتی ہیں اور ان کو کچھ پتا نہیں کہ ہم سے یہ کیوں ہو رہا ہے اس لئے جذبات سے کھیلنے کی بجائے ان کو حوصلہ دو ان کو سلیقہ دو۔ان کو قتل کی تعلیم دو ان کو بتاؤ کہ اگرتم دنیا کی قوموں میں اپنا کوئی مقام بنانا چاہتے ہو تو علم وفضل کی دنیا میں مقام بناؤ اور اس کے بغیر تمہیں دنیا میں تمہارا قابل عزت مقام عطا نہیں ہو سکتا۔اقتصادی استحکام کا یہ حال ہے کہ سوائے چند تیل کے ملکوں کے جن کو تیل کی غیر معمولی دولت حاصل ہے تمام مسلمان ممالک اور تمام تیسری دنیا کے ممالک ان امیر ملکوں کے سامنے دست طلب دراز کئے بیٹھے ہیں جن کی زیادتیوں کے شکوے کئے جاتے ہیں۔جن کی غلامی کے خلاف اپنے عوام کو نفرت کی تعلیم دی جاتی ہے اور بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے آکر ہمیں غلام بنالیا اور ایسی قومیں ہیں کہ ان سے ہمیں بالاخر انتقام لینا ہے۔پس وہاں بھی تضادات پیدا کر دیئے جاتے ہیں۔انگریز کا نام خود سعودی عرب میں لو یا کویت میں لوتو جو انگریز کی حمایت میں بولے گا وہ واجب القتل سمجھا جائے گا۔امریکہ کا نام لینا گالی ہے۔لیکن ساری کی ساری قوم امریکنوں اور انگریزوں کے ہاتھ پر بکی ہوئی ہے اور ان کی بیعت کر چکی ہے اور کسی کو کوئی ہوش نہیں۔پس جو غریب ممالک ہیں وہ بھکاری بنا دیئے گئے ہیں۔جو امیر ممالک ہیں وہ اپنی بقا کے لئے اپنے مخالفوں پر انحصار پر مجبور ہو چکے ہیں۔پس کیسی مفلسی کا عالم ہے۔کہ امیر ہو یا غریب ہو وہ بھکاری کے طور پر اس دنیا میں زندہ رہ سکتا ہے۔اور عزت اور آزادی کے ساتھ سانس نہیں لے سکتا۔پس سب سے بڑا خطرہ عالم اسلام کو اور تیسری دنیا کو ان کی نفسیاتی ذلتوں سے ہے وہ کیوں نہیں سمجھتے ، بھکاری کبھی آزاد نہیں ہو سکتا۔اگر تم نے اپنے لئے بھکاری کی زندگی قبول کر لی ہے تو ہمیشہ ذلیل ورسوار ہو گے۔غیر قوموں کے متعلق تو یہ کہہ سکتے ہو کہ ان کو اس کے خلاف کوئی تعلیم نہیں دی گئی پر تم قیامت کے دن خدا اور محمد مصطفی ﷺ کو کیا جواب دو گے۔کیا قرآن کی یہ آیت تمہارے خلاف گواہی نہیں دے گی کہ كُنْتُمْ خَيْرَ افَةِ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ ( آل عمران : 11) اے محمد مصطفی " کے غلامو! تم دنیا کی بہترین امت تھے جو دنیا پر احسان کرنے کے لئے نکالی گئی تھی اور کیا محمد