خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 85
خطبات طاہر جلد اول 85 55 خطبہ جمعہ ۳۰ / جولائی ۱۹۸۲ء گواہ ہیں۔قرآن کریم فرماتا ہے لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ کہ ایسے لوگ آنے والے ہیں جو زمانی لحاظ سے بھی نہیں ملے اور مکانی لحاظ سے بھی نہیں ملے۔مگر خدا گواہی دیتا ہے کہ محمد مصطفی ﷺ کے صحابہ میں ان کا شمار ہوگا۔اب بتائیے ! سپین تو پھر بھی گر پڑ کے پہنچ جائیں گے مگر کیا کوئی چودہ سوسال واپس بھی جاسکتا ہے؟ اس مکہ میں جاسکتا ہے جہاں حضرت محمد مصطفی علی پھرا کرتے تھے اور اپنے رب کی خاطر دکھ اٹھایا کرتے تھے؟ اس مکہ میں جا سکتا ہے جہاں حضرت بلال گھسیٹے جاتے تھے گلیوں میں پتھریلی زمین پر؟ کوئی نہیں جاسکتا۔اس مدینہ کی سیر نہیں ہوسکتی جو مدینہ تھا ظاہری طور پر۔اینٹ پتھر کے ان شہروں کی سیر تو ہوسکتی ہے مگر قرآن کریم فرماتا ہے کہ وہی خدا ہے جو دوبارہ ایسے واقعات پیدا فرما دے گا کہ آنے والی نسلیں جن کا زمانی لحاظ سے بھی بعد ہوگا اور مکانی لحاظ سے بھی بعد ہوگا اور قومی لحاظ سے بھی بعد ہو گا اور نسلی لحاظ سے بھی بعد ہوگا۔لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ جب خدا کہتا ہے تو ہر چیز کٹ گئی۔لیکن ان کی ایک چیز نہیں کئی اور وہ ہے ان کی روح کے جذبات عشق جو ان کو محمد مصطفی علی سے ہیں وہ جذبات انکو ایسے پر عطا کریں گے جن کے طفیل وہ محمد مصطفی ﷺ کے قدموں میں حاضر ہو جا ئینگے اور خدا آج گواہی دے رہا ہے کہ ایسی قوم آنے والی ہے۔لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ ابھی تک تو نہیں آئے لیکن مل جائیں گے۔حضوراکرم علیہ کے غلاموں کے ساتھ۔پس وہ خدا جو زمان و مکان سے بالا ہے جب انسان اس کی تقدیر پر راضی ہو جاتا ہے۔جب اس کی رضا کے سامنے سر تسلیم خم کر دیتا ہے تو اس کو بھی زمان و مکان سے بالا کیفیت عطا فرماتا ہے۔دور بیٹھے اس کے حج ہو جاتے ہیں۔بغیر ملے صحابی بن جایا کرتا ہے۔اگر اس کو حضور اکرم کی خدمت میں حاضر ہو کر سلام کرنے کی توفیق نہیں ملتی تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کا سلام اس تک پہنچ رہا ہوتا ہے۔یہ ہے لِبَاسُ التَّقوی کا نتیجہ۔اس لباس سے عظیم الشان نتائج عطا ہوتے ہیں۔پس پیچھے رہنے والوں کو غم کیا ہے۔ان کے درد کی وجہ سے دعا کی تو توفیق ملتی ہے لیکن تعجب بھی ہوتا ہے کہ وہ رو کس بات پر رہے ہیں۔کیا پتہ ہے ایسے جانے والے ہوں جن کو وہاں کی لذتیں اور سیر میں زخمی بھی کر دیں۔ان کے جانے کی نیتیں اور ہوں اور فائدہ اٹھانے کی بجائے نقصان اٹھا کر واپس آرہے ہوں ایسا بھی تو ہو سکتا ہے۔ابتلا بھی تو وہاں بڑے ہیں۔نیتوں میں یہ بات شامل ہو کہ