خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 59
خطبات طاہر جلد اول 59 5 خطبہ جمعہ ۲۳ جولائی ۱۹۸۲ء انفاق فی سبیل اللہ کرتے وقت تقویٰ سے کام لیں ( خطبه جمعه فرموده ۲۳ / جولائی ۱۹۸۲ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوہ ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے سورہ محمد کی آخری آیت پڑھی: هَانْتُمْ هَؤُلاء تُدْعَوْنَ لِتُنْفِقُوا فِي سَبِيْلِ اللَّهِ فَمِنْكُمْ مَّنْ يَّبْخَلُ ۚ وَمَنْ يَبْخَلُ فَإِنَّمَا يَبْخَلُ عَنْ نَّفْسِهِ وَاللَّهُ الْغَنِيُّ وَاَنْتُمُ الْفُقَرَآءُ وَ إِنْ تَتَوَلَّوْايَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُونُوا أَمْثَالَكُمْ (۳۹) پھر فرمایا: یہ آیت قرآنی جو میں نے سورہ محمد (ﷺ) سے اخذ کی ہے، اس میں اللہ تعالیٰ مومنوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرماتا ہے لیکن مومنوں سے مراد مومنوں میں سے اول اور سابقون مراد نہیں۔یہاں مومنوں کا وہ طبقہ مراد ہے جو آخر پر پیچھے رہنے والے ہیں۔اور ابھی پوری طرح ایمان ان کے دلوں میں داخل نہیں ہوا۔اللہ تعالیٰ کے رسول کو یہ ارشاد ہوتا ہے کہ ان سے یہ کہہ دو یا اعلان کر دو کہ : هَانْتُمْ هَؤُلَاءِ تُدُعَوْنَ لِتُنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللهِ ج