خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 303
خطبات طاہر جلد اول 303 خطبه جمعه ۳ / دسمبر ۱۹۸۲ء صد سالہ جوبلی منصو بہ اور ہماری ذمہ واریاں ( خطبه جمعه فرموده ۱۳ دسمبر ۱۹۸۲ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوه) تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: صد سالہ جوبلی کا جو منصوبہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے جماعت کے سامنے پیش فرما یا تھا، اس وقت اگر چہ آپ کے پیش نظر اڑھائی کروڑ روپے کی تحریک تھی، لیکن بہت جلد احباب جماعت کے غیر معمولی اخلاص کے اظہار سے یہ بات ثابت ہوئی کہ جماعت اس موڈ میں تھی کہ وہ دس کروڑ سے زائد پیش کرے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل نے جماعت کو یہی توفیق عطا فرمائی اور تمام دنیا کی جماعت ہائے احمدیہ نے اڑھائی کروڑ کی بجائے دس کروڑ ستر لاکھ اکہتر ہزار دوسو ستائیس (۱٫۲۲۷ ۷ ۱۹۷۷) روپے کے وعدے پیش کئے۔یہ منصوبہ جس کا نام صد سالہ جشن احمدیت بھی رکھا گیا اور جشن ہی کا انگریزی ترجمہ جو بلی ہے۔اس غرض کیلئے تو نہیں بنایا گیا تھا کہ سو سال انتظار کے بعد کروڑ ہارو پے کو ہم میلے کی شکل میں خرچ کر دیں اور جس طرح دنیا کی تو میں بے معنی اور کھو کھلے جشن مناتی ہیں اسی طرح اللہ تعالیٰ کی یہ جماعت بھی لغویات میں مبتلا ہو کر ایک بے معنی اور بے ہودہ خوشی کا اظہار کرے۔اگر یہ مقصد ہوتو یہ