خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 251 of 515

خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 251

خطبات طاہر جلد اول 251 خطبه جمعه ۵ نومبر ۱۹۸۲ء تحریک جدید کی اہمیت اور اس کا چندہ بڑھانے کی طرف توجہ ( خطبه جمعه فرموده ۱۵/ نومبر ۱۹۸۲ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوه) تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: تحریک جدید کے آغاز کو آج اڑتالیس سال گزر چکے ہیں اور اب ہم ۴۹ ویں سال میں داخل ہو رہے ہیں۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ۱۹۳۴ء میں سب سے پہلے قادیان میں اس تحریک کا آغاز فرمایا۔یہ وہ دن تھے جب ابھی فضا میں احرار کے ان دعووں کی آواز گونج رہی تھی کہ ہم مینارہ مسیح کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے اور قادیان کو اس طرح مسمار کر دیں گے کہ وہاں قادیان کا نام ونشان تک باقی نہیں رہے گا اور ایک وجود بھی ایسا نہیں رہے گا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام لینے والا ہو۔فضاؤں میں بہت ارتعاش تھا اور احمدیوں کی طبیعت میں بھی ایک ہیجان تھا ، ایک جوش تھا اور ایک ولولہ تھا۔جتنی قوت کے ساتھ جماعت کو دبانے کی کوشش کی جا رہی تھی اتنے ہی زور کے ساتھ یہ جماعت اچھلنے کے لئے تیار بیٹھی تھی۔ایک آواز کا انتظار تھا یعنی خلیفہ اسیح کی آواز کا کہ وہ جس طرح چاہیں، جس طرف چاہیں قربانیوں کیلئے بلائیں۔لیکن دل سینوں میں اچھل رہے تھے کہ کب یہ آواز بلند ہو اور کب ہمیں آگے بڑھ کر نَحْنُ أَنْصَارُ اللهِ کہنے کی توفیق عطا ہو۔