خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 169
خطبات طاہر جلد اول 169 خطبه جمعه ۲۴ ستمبر ۱۹۸۲ء حضرت محمد مصطفی ﷺ نے ہمیں یہ طریق سکھایا ہے۔یہ آپ کی عادت تھی۔آپ اسی طرح کیا کرتے تھے اور ہم آپ کے پیروکار ہیں۔میرے خیال میں یہ ایک علامت ہے۔میں آپ کے سامنے اسکی ضرورت بیان کر رہا ہوں۔آنحضور ﷺ کی اس سے یہ مراد تھی کہ خلیفہ یا جس کی بھی تم بیعت کر رہے ہو اس کے نزدیک رہنے کی کوشش کرنا۔نہ صرف جسمانی طور پر بلکہ دراصل روحانی طور پر۔شاید یہ علامت ہے مگر جو بھی یہ ہے ہم اسی طرح کریں گے جیسا کہ ہم نے حضرت محمد مصطفی ﷺ اور آپ کے صحابہ سے پایا ہے۔تو یہ وہم نہیں۔چنانچہ نماز کے بعد ہم بیعت کریں گے اور پھر میں آپ سے اجازت چاہوں گا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔