خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 149
خطبات طاہر جلد اول 149 خطبہ جمعہ ۷ ار ستمبر ۱۹۸۲ء جماعت برطانیہ کی مہمان نوازی کا تذکرہ اور مہمانوں کو قیمتی نصائح خطبه جمعه فرموده ۷ ار ستمبر ۱۹۸۲ء بمقام مسجد فضل لندن کا انگریزی سے اردو میں ترجمہ ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: اگر چہ اس قسم کے اجتماعات کے موقع پر عام طریق یہی ہے کہ انگریزی زبان میں خطاب نہ کیا جائے۔لیکن بعض مقامی احباب اور ان مہمانوں کی وجہ سے جو اردو سے واقف نہیں ہیں میں نے ارادہ کیا ہے کہ میں آپ سے انگریزی میں خطاب کروں۔اس کے علاوہ میرے ذہن میں ایک وجہ ان بچوں کی موجودگی بھی ہے جو پیدا تو پاکستانی والدین کے گھر ہوئے ہیں لیکن بدقسمتی سے وہ اپنی مادری زبان سے اسقدر بھی واقف نہیں کہ کم از کم عمومی قسم کے خطابات کی اردو ہی سمجھ سکیں۔اور زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ وہ بعض اوقات اس بات پر فخر کرتے ہیں جبکہ یہ شرم کا مقام ہے۔اردو یا کسی اور زبان سے واقفیت نہ ہونا کوئی فخر کی بات نہیں۔لیکن اپنی مادری زبان سے ناواقفیت تو بہت ہی شرم کی بات ہے۔یہ ایک ایسا احساس ہے جسے احساس کمتری کہا جاتا ہے۔اور احمدیوں کو اس سے بلند ہونا چاہئے۔چنانچہ مجھے امید ہے کہ آئندہ جماعت اس بات کی ذمہ داری اٹھائے گی کہ جولڑکے اور لڑکیاں پاکستانی گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں اردو زبان کا نہ