خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 134 of 515

خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 134

خطبات طاہر جلد اول 134 خطبه جمعه ۳ ستمبر ۱۹۸۲ء سب طاقت خدا کی ہے۔ہماری کچھ بھی نہیں ہے۔اس احساس کے ساتھ مگر اس یقین کے ساتھ کہ ہمیں پھر بھی کچھ نہ کچھ کرنا ہے، ہم نہیں کریں گے تو خدا کی طاقت اور فضل شامل حال نہیں ہو گا آپ کو اسلام کی تبلیغ کا فریضہ بطریق احسن ادا کرنے کی حتی المقدور کوشش کرتے رہنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ آپ کو تو فیق عطا فرمائے۔یہیں مرکز بن جائے اس حقیقت کا کہ ہر احمدی مبلغ ہے تب بھی جرمنی کے لئے کچھ مقدر پھرنے کے دن آ سکتے ہیں لیکن اگر یہاں بھی نہ بنے اور ہیمبرگ میں بھی نہ بنے اور فرینکفرٹ میں بھی نہ بنے اور سوئٹزر لینڈ میں بھی کہیں نہ بنے تو پھر یہ مسجدیں صرف وارننگ کا کام تو دے دیں گی کہ ہم نے اعلان کر دیا مگر اس اصل ذمہ داری اور فرائض کو ادا کرنے کا کام انجام نہیں دے سکتی جو ہم پر عائد کیا گیا ہے۔دعا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔روزنامه الفضل ربوه۹ /اکتوبر ۱۹۸۳ء)