خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 133 of 515

خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 133

خطبات طاہر جلد اول 133 خطبه جمعه ۳ ستمبر ۱۹۸۲ء رہے اس طرح اسلام مختلف ملکوں میں پھیلتا چلا گیا۔یہ وہ اہم پہلو ہے جس کی طرف میں توجہ دلا رہا ہوں اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے ،معلوم ہوتا ہے ابھی ہم نے آغاز سفر بھی نہیں کیا۔یورپ کی اکثر جماعتیں جن کو میں دیکھ کر آیا ہوں ان میں احساس نہیں ہے۔بے چینی نہیں ہے۔وہ اس معاشرہ سے اس حد تک راضی ہو گئے ہیں کہ ان کو کامل گئے اور ان کی ضروریات پوری ہو گئیں اور اس حد تک ناراض ہی ہیں جس حد تک ان کے کام پورے نہیں ہوئے یا ان کی راہ میں مشکلات حائل ہیں۔لیکن یہ بے قراری ، یہ بے چینی اور تڑپ میں نے نہیں دیکھی کہ ہر شخص بے چین ہو جائے کہ میرا معاشرہ تباہ ہورہا ہے اور مجھے اللہ تعالیٰ نے ان کی تقدیر بدلنے کیلئے نمائندہ مقرر فرمایا ہے۔بظاہر یہ ویسی ہی بات ہے جیسے ٹیٹری کے متعلق کہتے ہیں وہ ٹانگیں اونچی کر کے سوتی ہے۔کسی نے اس سے پوچھا کہ یہ کیا وجہ ہے۔اس نے کہا مجھے خطرہ یہ ہے کہ آسمان نہ گر پڑے اور دنیا تباہ نہ ہو جائے اس لئے میں ٹانگوں پر روک لوں گی۔ہماری مثال بظاہر ٹیٹری کی سی ہو گی لیکن ہر وہ چھوٹا سا دل جس میں یہ فکر پیدا ہو کہ آسمان نہ ٹوٹ پڑے اور میں اس سے بچانے کی کوشش کروں اس کو یہ بھی تو معلوم ہونا چاہئے کہ اس کا خدا اس کے پیچھے ہو گا۔بظاہر ٹیٹری ہے لیکن اس کے پیچھے ساری کائنات کے خالق کی قوت موجود ہوگی۔اس دل کو طاقت بخشنی ہے تو خدا نے بخشنی ہے، اس کے عمل کو سہارا دینا ہے تو اس نے دینا ہے، اس کے ولولوں اور عزائم کو حقائق میں تبدیل کرنا ہے تو اس نے کرنا ہے۔اس لئے دعائیں کرتے ہوئے اپنے دل کی کیفیت بدلنے کی کوشش کریں۔جب تک ہراحمدی کی جو یہاں بس رہا ہے۔اس کے دل کی کیفیت نہیں بدلے گی اور احساس نہیں پیدا ہوگا وہ تبلیغ نہیں شروع کرے گا۔اس وقت تک ان قوموں کی کیفیت بدلنے کے خواب ، خواب رہیں گے۔آپ ہزار مسجد میں بھی یہاں بنا لیں تب بھی ان کی تقدیر نہیں بدلے گی جب تک ہر احمدی اسلام کی تبلیغ نہ کرے اور آگے مبلغ احمدی نہ پیدا کرے۔صرف یہی ایک قانون ہے جس سے قوموں کی تقدیریں بدلا کرتی ہیں اور کوئی قانون نہیں ہے۔ہر شخص کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی۔آپ کو اگر تبلیغ کرنی نہیں آتی تو کوئی بات نہیں۔آپ پیغام تو دے سکتے ہیں۔آپ کے پیغام کے پیچھے فکر اور جذبہ تو پیدا ہوسکتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ آپ دعا ئیں تو کر سکتے ہیں۔پس پیغام دیں۔دعائیں کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کو خود تبلیغ کی راہیں سکھائے گا خود مسائل سمجھائے گا۔آپ کی مشکلات کو سلجھائے گا