خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 115
خطبات طاہر جلد اول 115 خطبه جمعه ۲۰ / اگست ۱۹۸۲ء بن جائے ، ہر شخص خدا کا ایسا عبادت گزار بندہ بن جائے کہ ہر ایک احمدی فرد کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے خدا کے فرشتے یہ آواز بلند کر رہے ہوں کہ : آلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ یہی ہے ہماری زندگی کا راز۔اسی میں جماعت احمدیہ کی اجتماعی زندگی ہے۔اسی میں ہم سب کی انفرادی زندگی ہے۔اس لئے عبادت کی لذت حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ظاہری عبادت جو محض اُٹھنے اور بیٹھنے کی حد تک محدود رہنے والی عبادت ہے وہ کوئی حقیقت نہیں رکھتی۔یہ تو ایک برتن ہے اس برتن کو محبت سے بھرنا پڑے گا۔کیونکہ خدا کی راہ میں خالی برتن قبول نہیں ہوا کرتے۔اللہ کی راہ میں پیار اور عشق اور محبت کا وہ دودھ قبول ہوتا ہے جو ان برتنوں کے اندر ہوتا ہے اس لئے اس کی فکر کریں۔اپنی عبادت کا ظاہر بھی قائم کریں کیونکہ اگر ظاہر قائم نہ ہو یا مثلاً برتن نہ ہوتو دودھ کی حفاظت کا کوئی انتظام نہیں ہوتا۔لیکن خالی برتن بھی کوئی معنی نہیں رکھتا۔اس لئے عبادت کے سلسلہ میں دو باتوں کی طرف میں آپ کی توجہ مبذول کروانی چاہتا ہوں۔اول یہ کہ پانچ وقت نماز کی عادت ڈالیں۔یہ مومن کی زندگی کی حفاظت کے لئے ضروری ہے۔دوسرے یہ کہ ہر نماز کو اللہ کی محبت کے رنگ سے بھرنے کی کوشش کریں۔اگر ایک نماز بھی انسان کو ایسی نصیب ہو جائے جس میں اللہ تعالیٰ کا عشق موجزن ہو تو وہی نماز ہمیشہ کے لئے اس کی نجات کی ضمانت بن جایا کرتی ہے۔چنانچہ لیلۃ القدر میں یہی راز ہے اور یہی پیغام ہے کہ بعض اوقات انسان کو ایک ایسی عبادت نصیب ہو جاتی ہے جس کے نتیجہ میں آئندہ ہمیشہ اس کی عبادت کی ضمانت مل جاتی ہے۔انسان کو اس کی عبادت کی حفاظت کا پیغام ملتا ہے۔اسی لئے ایسی نمازیں پڑھنے کی کوشش کریں جن سے اللہ تعالیٰ راضی ہو جائے اور اس کے نتیجہ میں وہ تمہیں اپنا بنالے۔پس یاد رکھیں یہی وہ طاقت ہے جس کے بل بوتے پر احمدیت نے دنیا میں اسلام کو غالب کرنا ہے۔یہی وہ ذریعہ ہے جس سے احمدیت کی گاڑی رواں دواں رہے گی۔اگر یہ گاڑی