خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 503
خطبات ناصر جلد نهم ۵۰۳ خطبه جمعه ۲۱ رمئی ۱۹۸۲ء ہر وہ کام جو غلبہ اسلام کی مہم مطالبہ کرتی ہے ہمیں آج کر دینا چاہیے خطبه جمعه فرموده ۲۱ رمئی ۱۹۸۲ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :۔ہمارا مالی سال کم و بیش ایک ماہ اور دس دن میں ختم ہو رہا ہے۔جماعت احمدیہ کی تاریخ ہمیں یہ بتاتی ہے کہ جماعت کا قدم ہر سال پہلے سے آگے بڑھتا ہے اور مالی قربانی کے میدان میں بھی جماعت نمایاں ترقی پیش کر رہی ہوتی ہے۔انسانی زندگی میں حوادث کا سلسلہ بھی جاری ہے۔یہ حوادث کسی نہ کسی فرد کو اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں ہر سال ہی۔مثلاً تاجر ہے اس کو تجارت میں نقصان ہو گیا یا زمیندار ہے کوئی ایک یا چند ، جن کی فصل اچھی نہیں ہوئی ، یا نوکری پیشہ ہیں ان کے حالات کچھ ایسے ہوئے کہ انہوں نے کئی ماہ نصف تنخواہ پر چھٹی لی۔بہت سی شکلیں بنتی ہیں لیکن بحیثیت جماعت ہمیشہ ہی قدم تیزی کے ساتھ آگے بڑھتا ہمیں نظر آتا ہے۔بعض حوادث بعض سالوں میں زیادہ وسعت اپنے اندر رکھتے ہیں۔مثلاً گندم کا جو زمانہ گزرا اس میں بے موسم بارش ہوئی ، ژالہ باری نے بھی نقصان پہنچایا ، ہوائیں ، آندھیاں بھی چلیں معمول سے زیادہ ، بعض جگہ زمیندارکو زیادہ نقصان پہنچا لیکن جہاں تک میرے علم میں ہے