خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 502
خطبات ناصر جلد نهم ۵۰۲ خطبه جمعه ۱۴ رمئی ۱۹۸۲ء ہمیں ثمراتِ اسلام مل رہے ہیں۔کثرت سے مل رہے ہیں۔اللہ کا شکر ادا کر و جو وہ دے رہا ہے وہ ہمارے اعمال کے مقابلہ میں بہت زیادہ ہے۔ناشکرے نہ بنیں ، غیروں کی تقلید نہ کریں، دوسروں کے گند میں نہ پھنسیں، اپنی نسلوں کی عزت واحترام کی حفاظت کا سامان پیدا کریں۔باہر آپ کے لئے کمائی کے دروازے کھلے ہیں۔وہاں جا کے بعض گند میں دھنس جاتے ہیں۔اس سے بچیں۔اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرتا چلا جائے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔اور ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہماری زندگی میں ہماری نسل کی زندگی میں اسلام ساری دنیا میں غالب آجائے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود ہر انسان بھیجنے لگے سوائے چند استثنیٰ کے۔اللہ تعالیٰ اس میں ہمیں کامیاب کرے اور اپنے فضلوں کا ہمیں وارث بنائے۔یہ میں بتادوں کہ آپ جا کے خود غور کریں۔ان دو آیات میں بہت بڑا مضمون ہے۔میں نے بڑا مختصر ایک قسم کے عنوان ہی یہاں آپ کو بتائے ہیں۔خود جا کر غور کریں اس پر۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )