خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 383 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 383

خطبات ناصر جلد نهم ۳۸۳ خطبہ جمعہ ۸ /جنوری ۱۹۸۲ء جماعتی ذمہ داریوں میں اہم ذمہ داری تعلیمی منصوبہ ہے خطبه جمعه فرموده ۸ /جنوری ۱۹۸۲ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ نوٹ : حضور انور کا یہ خطبہ جمعہ مطبوعہ وغیر مطبوعہ دستیاب نہ ہونے کے سبب آڈیو کیسٹ سے صفحہ قرطاس پر لایا گیا ہے۔آڈیو کیسٹ بھی اکثر مقامات سے خراب ہونے کی وجہ سے باوجود کوشش کے مکمل خطبہ تحریر نہیں کیا جا سکا جو حصے ضبط تحریر میں لائے جاسکے وہ درج ذیل ہیں۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔بعض ذمہ داریاں انفرادی ہیں بعض جماعتی۔جماعتی ذمہ داریوں میں سے بڑی اہم ذمہ داری تعلیمی منصوبہ کے نام سے جماعت یاد کرتی ہے۔۔۔اس کی بہت ساری شقیں ہیں۔میرا خیال ہے کہ جن اداروں یا سسٹم پر یہ ذمہ داری ابتدائی طور پر ڈالی گئی تھی ان میں سے بعض نے اس طرف کماحقہ توجہ نہیں دی۔ویسے بھی ایک لمبا عرصہ ہو گیا ہے۔۔۔اسوقت میں اس سلسلہ میں ، اس کی مختلف شقوں کا ، پہلوؤں کا ذکر کروں گا اور جو مرکزی ذمہ وار ہیں ناظر صاحب تعلیم ، ان کی جو ذمہ داری ہے کہ ہر مہینہ میں ایک دفعہ وہ مختلف مختصر جو عنوان میں اس وقت دہراؤں گا، عنوان دہرانے چاہئیں۔ہاں اس کی یاد دہانی جماعت کو کرواتے رہیں۔۔ہے کہ جب تک دنیائے اسلام۔۔اس دنیا پر جو ابھی اسلام کے دائرہ میں داخل نہیں ہوئی، 09۔