خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 382 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 382

خطبات ناصر جلد نہم ۳۸۲ خطبہ جمعہ یکم جنوری ۱۹۸۲ء بچوں کو آپ نہیں کہیں گے تو وہ بڑوں کو بھی ” آپ نہیں کہے گا۔اگر آپ اپنے بچے کو ” آپ کہہ کے پکاریں گے تو اس کو عادت پڑ جائے گی ” آپ کہہ کے پکارنے کی۔وہ بڑوں اور چھوٹوں ہر دو کو ” آپ کہہ کے پکارے گا اور بڑا لطف اٹھائیں گے وہ لوگ جو آپ کے ماحول میں آکے آپ کے بچوں کو تو کی بجائے ہر ایک سے آپ کہہ کر بات کرتے سنیں گے۔کچھ حصے ہیں جن کا تعلق انجمن وقف جدید سے ہے جو میں نے اب بیان کئے اور کچھ حصے ایسے ہیں جن کا تعلق جماعت سے ہے۔ہر دو کو اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی اور توجہ سے نباہنی چاہئیں۔اس کی مثال تو ایسی ہی ہے جیسے مکان تعمیر ہورہا ہو، تو بنیادیں کھود کر روڑی کوئی جاتی ہے اور اس پر اینٹوں سے دیوار میں اٹھائی جاتی ہیں۔واقفین وقف جدید کا کام روڑی کوٹنا ہے، چھوٹے چھوٹے پتھروں کے ٹکڑوں کو یکجان کر دینا، اس قابل بنادینا کہ جب اعلیٰ درجے کی تعلیم اور تہذیب ان کو سکھائی جائے تو وہ اسے قبول کرنے کے لئے تیار ہوں اور بوجھ نہ سمجھیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا کرے۔آمین۔کھانسی مجھے بڑا تنگ کر رہی ہے، لیکن اس اعلان کی وجہ سے میں نے جمعہ کا خطبہ چھوڑ نا پسند نہیں کیا۔اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ صحت سے رکھے اور دعا کریں کہ مجھے بھی صحت دے اور صحت سے رکھے۔آمین۔روز نامه الفضل ربوه ۶ /جنوری ۱۹۸۲ ، صفحه ۳، ۴)