خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 369 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 369

خطبات ناصر جلد نهم ۳۶۹ خطبه جمعه ۱۸ ؍ دسمبر ۱۹۸۱ء جلسہ سالانہ کا مقصد خدا تعالیٰ کے نام کو بلند کرنا ہے خطبه جمعه فرموده ۱۸ دسمبر ۱۹۸۱ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ہمارا یہ با برکت جلسہ اپنی تمام برکتوں اور رحمتوں کے ساتھ اور اپنی تمام ذمہ داریوں کے ساتھ آگیا۔ان ذمہ داریوں کی طرف میں اس وقت توجہ دلانا چاہتا ہوں۔سب سے بڑی ذمہ داری احمدی کی ، خاص طور پر جلسہ کے ایام میں اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرنے کی ہے۔الہی سلسلوں میں سارے ہی ایک درجہ کے بلند مقام پر فائز نہیں ہوا کرتے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔وَلِكُلّ دَرَجَتُ مِمَّا عَمِلُوا وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا يَعْمَلُونَ (الانعام : ۱۳۳) که اللہ تمہارے اعمال سے غافل نہیں جو تم کرتے ہو، وہ اس کے علم میں ہے اور اپنے علم کامل کے نتیجہ میں عمل عمل کے مطابق درجہ، درجہ دیتا چلا جاتا ہے۔بہت اخلاق کے بھی ہیں پھر درجہ بدرجہ خدا جانے کتنے رنگ ہیں اخلاقی اور روحانی جو ہمیں الہی سلسلوں میں نظر آتے ہیں۔اس کے مطابق درجات میں بٹی ہوئی ہوتی ہے وہ قوم جو خدا تعالیٰ کی طرف منسوب ہونے والی اور خدا تعالیٰ کے لئے جاں نثاری اور ایثار کا نمونہ دکھانے والی ہوتی ہے۔اور الہی سلسلوں میں ایک گروہ منافقوں کا بھی لگا رہتا ہے ساتھ۔پھر اُن لوگوں کا جنہیں