خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 358 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 358

خطبات ناصر جلد نہم ۳۵۸ خطبہ جمعہ ۱۱/دسمبر ۱۹۸۱ء تو گل کے نتیجے میں نہ ہو بلکہ مثلاً اپنی بزرگی کے اظہار کے لئے ہو یا بعض دُنیوی فوائد حاصل کرنا چاہتے ہوں صبر کے اظہار سے، تو ایسے صبر کرنے والوں پر خدا تعالیٰ کے انعامات نازل نہیں ہوتے بلکہ ایسے صبر کرنے والوں پر اللہ تعالیٰ کے انعامات نازل ہوتے ہیں وَ عَلى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ (العنكبوت: ٢٠) جو خدا تعالیٰ کو حقیقی رب سمجھتے ہیں اور اپنی ربوبیت اور تمام حاجتوں کے پورا کرنے کا صرف اسے ایک نقطہ مرکزی سمجھتے ہیں اور اسی پر کامل توکل رکھتے ہیں اور اس کے علاوہ کسی غیر کی طرف ان کی توجہ، ان کی نگاہ ، ان کی نظر نہیں ہوتی۔ایسے صبر کرنے والوں کے متعلق سورۃ النحل میں فرمایا وَ لنَجْزِيَنَ الَّذِينَ صَبَرُوا (النحل : ۹۷) اور ہمیں اپنی ذات کی قسم ہے کہ جو لوگ ثابت قدم رہے ہیں۔صابر ہیں ہم انہیں یہ عظیم بشارت، میں نے بشارتوں کا ذکر کیا تھا اس وقت میں نے ایک بشارت کو چنا ہے جو قرآن کریم میں ہے اور عظیم بشارت ہے ) ہم انہیں یقیناً ان کے بہترین عمل کے مطابق ، جو عمل خدا تعالیٰ کے حضور پیش کئے جائیں ان میں خدا تعالیٰ کی نگاہ میں کوئی زیادہ اجر کا مستحق ہوگا، کوئی کم اجر کا مستحق ہوگا۔جب قبولیت ہوگی سارے اعمالِ صالحہ جنہیں اللہ تعالیٰ قبول کر لے گا وہ سارے ہی خدا کی نگاہ میں اجر کے مستحق ہوں گے لیکن کچھ عمل زیادہ اجر کے مستحق ہوں گے کچھ عمل کم اجر کے مستحق ہوں گے مثلاً جس وقت دشمن اسلام نے اسلام کو مٹانے کے لئے اپنی میان سے تلوار اٹھائی تو جو میدانِ جہاد میں جانے والے تھے ان میں سے ایک عمل یہ نظر آیا ایک کا کہ وہ شہید ہو گیا ، شہادت اس نے حاصل کی۔دوسرے کا عمل ہمیں یہ نظر آیا کہ اس کا بازوکٹ گیا۔تیسرے کا عمل ہمیں یہ نظر آیا کہ اس کے ایک چھوٹا سا زخم لگ گیا۔اب یہ میدانِ جہاد میں تین مختلف عمل جاں شاری کے ہمیں نظر آئے۔ہماری عقل بھی کہتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان پر جو رحمتیں نازل کرے گا وہ ایک جیسی نہیں ہوں گی یعنی استحقاق کے لحاظ سے ( میں استحقاق کے لحاظ سے بات کر رہا ہوں ) بلکہ ان میں فرق ہے لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جس شخص کے میں اچھے اعمال قبول کرلوں گا تو جو ان میں سے سب سے اچھا عمل ہوگا سارے اعمال کی جزا اس کے مطابق دے دوں گا۔ہم انہیں یقیناً ان کے بہترین عمل کے مطابق ان کے تمام اعمالِ صالحہ کا بدلہ دے دیں گے۔یہ سورۃ النحل کی ۹۷ آیت ہے۔