خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 299 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 299

خطبات ناصر جلد نهم ۲۹۹ خطبه جمعه ۳۰/اکتوبر ۱۹۸۱ء خرید لیں۔تربیت کے لئے مل بیٹھنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ کوئی جماعت کا مرکز ہو۔ان کو اجازت دے دی اور وہیں ان کے پاس جو ایسے چندوں کی رقوم تھیں جو وہ خودخرچ نہیں کر سکتے تھے ان میں سے خرچ کرنے کی اس مد میں اجازت دے دی گئی۔یہ چند سال پہلے کی بات ہے۔اب انہوں نے خط لکھا مجھے چند ہفتے ہوئے کہ کیلگری سے سات میل کے فاصلہ پر ( یہ جو عمارت خریدی گئی یہ بمشکل ایک کنال جگہ ہوگی اور چھوٹے چھوٹے تین چار کمرے۔میں پچھلے سال گیا ہوں تو وہاں میں نے نماز بھی پڑھی) چالیس ایکڑ زمین جس میں ایک مکان بنا ہوا ہے جو اتنا بڑا ہے کہ آپ اور سارا قافلہ بھی وہاں ٹھہر جائے تو آسانی سے ٹھہر سکتا ہے۔جو مشن ہاؤس پہلا ہے اس سے کہیں بڑا۔اور وہ ہمیں مل رہا ہے تین لاکھ پچاس ہزار ڈالر کا ( کینیڈین ڈالر ) اور رقم کی ہمیں فکر نہیں کیونکہ جو ستر ہزار میں مشن ہاؤس خریدا تھا وہ ہمیں امید ہے کہ چار لاکھ اور نہیں ہزار یا تیس ہزار ڈالر ( کینیڈین ڈالر ) میں بک جائے گا۔تو میں نے سوچا کہ خدا نے جو ہم پر احسان کیا اور پیار اس طرح کیا کہ جو تم لوگوں نے مشن ہاؤس خریدنے کے لئے ستر ہزار کی رقم خرچ کی تھی یہ پکڑو اپنی رقم اور وہ جو ساڑھے تین لاکھ ڈالر کا مکان مل رہا ہے اس میں ایک دھیلہ بھی کسی جماعت کے فرد کا حصہ نہیں ہے۔وہ سب خدا تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت نے اس کا سامان پیدا کیا۔وہ بھی اس میں شامل نہیں۔درخت جب لگایا جاتا ہے کچھ عرصے کے بعد اسے پھل لگتا ہے۔جس درخت نے بہت لمبا عرصہ پھل دینا ہو اس درخت کو پھل بھی کافی دیر بعد لگتا ہے مثلا تخمی آم ہے۔اس کی عمر بہت سے دوسرے درختوں سے زیادہ ہے تو اس کو پھل بھی آٹھ دس سال کے بعد لگتا ہے۔بعض ایسے درخت ہیں جو کئی سو سال پھل دیتے رہتے ہیں لیکن ان کو پھل آتا ہے ہمیں چھپیں سال کے بعد تو جس جماعت نے ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے درخت وجود نے ساری دنیا کے لئے پھل کا انتظام کرنا تھا قیامت تک کے لئے ، ایک وقت درکار تھا اس کی پرورش کرنے کا اور اس کی تربیت کرنے کا ، اس کی Pruning کرنے کا ، اس کی دیکھ بھال کرنے کا ، وقت پر اس کو پانی دینے کا۔اور اب اس کو پھل لگنا شروع ہو گیا لیکن ایسے درخت شروع میں تھوڑا پھل دیتے ہیں پھر زیادہ پھل دینے لگ جاتے ہیں۔