خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 228
خطبات ناصر جلد نهم ۲۲۸ خطبه جمعه ۲۱/اگست ۱۹۸۱ء کہ تین سو تیرہ غریب بھوکے، کمزور ہوئے ، ہوئے بھوک سے، مانگی ہوئی تلوار میں پھر زنگ آلود نیز کند تلواریں لے کر ایک عظیم لشکر (جس کی تعداد تین گنے سے بھی زیادہ تھی) کے مقابلہ میں آئے۔سواریاں دشمن کے پاس تھیں ، زرہیں ان کے پاس تھیں، اچھی تلوار میں ان کے پاس تھیں۔ہر طرح اچھے ہتھیاروں سے وہ لیس تھے اور اللہ تعالیٰ نے عظیم معجزہ دکھا دیا اس معجزے میں دعا بھی شامل تھی لیکن اگر کوئی دعا نہ ہوتی تو بھی خدا تعالیٰ نے یہ معجزہ دکھانا تھا کیونکہ یہ وعدہ دیا گیا تھا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غالب آئیں گے اپنے مخالفوں پر۔بشارت پہلے سے موجود تھی۔اور پانچویں آیات کے معنی ہیں وہ آیات قرآنی جن آیات میں شریعت اور ہدایت کا ذکر ہے مثلاً یہ کہ نماز پڑھو، ذکر الہی میں مشغول رہو اور جماعت احمدیہ کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ نماز با جماعت فریضہ ہے۔(اپنی شرائط کے ساتھ پڑھنا ) اور جو فرض ہو وہ خدا تعالیٰ کے غضب سے بچاتا ہے۔فرض جو ہے اس کے ساتھ جب تک نفل نہ ملے وہ روحانی رفعتوں تک نہیں لے جاتا۔اسی واسطے ایک جگہ اللہ تعالیٰ نے جہاں فرمایا ( تاکیداً) کہ نماز میں ادا کرو اس کے ساتھ ہی آگے لگا دیا۔وَ لَذِكْرُ اللهِ أَكْبَرُ (العنکبوت: ۴۶) نماز کے اوقات جو تمہاری زندگی کے اوقات کا شاید چو بیسواں حصہ بھی نہیں۔یعنی چوبیس گھنٹے میں ایک گھنٹہ نماز پر خرچ کرنے والے آدمی بھی ہیں لیکن وَلَذِكْرُ اللهِ أَكْبَرُ میں تو ہر بیدا رلمحہ ذکر میں آپ خرچ کر سکتے ہیں۔صرف بیدا ر لمحہ ہی نہیں بلکہ اگر ذکر کرتے کرتے آپ سو جائیں تو اللہ تعالیٰ نیند کے لمحات جو ہیں وہ بھی ذکر میں شمار کر لیتا ہے، جزا دے دیتا ہے تو یہ جو آیات ہیں کئی سو جن میں احکام باری تعالیٰ ہیں ، اوامر و نواہی ، ان کو بھی قرآن کریم نے آیت کہا ہے۔تو عظیم انسان مبعوث ہو گیا اور مومنین کا یہاں ذکر ہی اس لئے کیا گیا ہے کہ ان تمام مذکورہ نعماء سے فائدہ اٹھانے والا ہے مومن اور جو فائدہ اٹھانے والا ہے اس کے دل میں اپنے رب کریم کے لئے اور اپنے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے پیار پیدا ہوتا ہے اور جو آیات شریعت اور ہدایت لے کے نازل ہوئیں انسان پر ، ( قرآن کریم میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وساطت سے اور آپ کے طفیل ) اس نے قرب الہی کی وہ رفعتیں مومنین کے لئے پیدا کر دیں کہ جو رفعتیں اس سے قبل کسی امت کے لئے پیدا نہیں ہوئیں۔