خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 215
خطبات ناصر جلد نهم ۲۱۵ خطبہ جمعہ ۳۱ جولائی ۱۹۸۱ء زائد بھی بہت کچھ دوں گا۔تو جواب آ گیا جب اس نے کہا ہے میں زائد دوں گا تو ابدی ہو گئیں جنتیں۔آپ کیسے اعتراض کر سکتے ہیں۔پس ہر چیز خدا سے مانگو نہ بندوں کی طرف احتیاج دور کرنے کے لئے دیکھو، نہ بندوں کو دکھ میں ڈالنے کے لئے ان کی طرف توجہ کرو بلکہ فساد کو مٹانا اور دکھوں کو دور کرنا آپ کا فرض ہے۔خدا سے لو، خدا سے لو اور اس کے بندوں میں بانٹو تا کہ اس دنیا میں اس حسین انقلاب کی چمکا ریں وہ بھی دیکھنے لگیں جو آج اسلام کی طرف توجہ نہیں کر رہے۔اللہ تعالیٰ جماعتِ احمدیہ کو اس کی توفیق عطا کرے۔آمین۔روزنامه الفضل ربوه ۲۸ /جنوری ۱۹۸۲ء صفحه ۲ تا ۶ )