خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 214
خطبات ناصر جلد نهم ۲۱۴ خطبہ جمعہ ۳۱ جولائی ۱۹۸۱ء نکلیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ باہر نکلنے کا سوال نہیں، انسان کو اتنا محتاط ہونا چاہیے کہ سرحدوں کے قریب بھی نہ جائے کہ غلطی سے اس کا قدم باہر چلا جائے تو ماہِ رمضان بڑی برکتوں والا مہینہ ہے اس میں کوئی شک نہیں۔ماہ رمضان میں ایسی گھڑیاں بھی ہیں کہ اگر خدا چاہے اور اپنے بندے سے خوش ہو تو اس کو اس بات کی توفیق عطا کرے کہ وہ ( وہ انقلاب عظیم، وہ لیلۃ القدر جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے وابستہ ہے یعنی نوع انسانی میں ایک انقلاب عظیم بپا کرنا، جس کے مقابلہ میں دنیا میں ہمیں کہیں انقلاب نظر نہیں آرہا ) اس انقلاب کی ذمہ داریوں کو نباہنے والا بن جائے اور کسی ایک شخص کو بھی خواہ وہ کوئی ہو کسی احمدی سے کوئی دکھ نہیں پہنچنا چاہیے۔چاہے وہ مشرک ہو ، چاہے وہ جاہل انسان اللہ تعالیٰ کو گالیاں دینے والا ہو، اسلام کہتا ہے اس کو تم نے دکھ نہیں پہنچانا، نہ ہاتھ سے، نہ زبان سے اس کا معاملہ خدا کے ساتھ ہے۔خدا جو دیکھے گا اس کے حالات اس کے مطابق اس سے معاملہ کرے گا، آپ نے اللہ تعالیٰ کا ہاتھ پکڑ کے اس سے فیصلے نہیں کروانے۔خدا تعالیٰ نے آپ کی گردن کو اپنے ہاتھ میں پکڑا ہوا ہے اور ہاتھ جب گردن پکڑتا ہے کسی کی تو وہ ہاتھ ماں کا بھی ہوتا ہے۔دیکھا نہیں آپ نے گھروں میں ماں گردن سے پکڑ کے بچے کو اپنے منہ کے پاس لاتی اور پیار کرتی ہے اسے۔اور وہ ایک قادر خدا کا بھی ہاتھ ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اسی ہاتھ سے سہارا دیا اور خدا تعالیٰ نے فرعون کی فرعونیت کو بھی اسی ہاتھ سے مٹایا۔تو خدا تعالیٰ کا ہاتھ تو ہر جگہ موجود ہے لیکن اس کے جلوے مختلف ہیں ، ایک جگہ پیار کا ہمیں جلوہ نظر آ رہا ہے، ایک جگہ ہمیں اس کے غصے کا اور شدید العقاب ہونے کی صفت کا جلوہ نظر آ رہا ہے۔پس عاجزانہ جھکو اس کے سامنے اور دعا کرو کہ ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی آنکھ میں ہمیں پیار نظر آئے ، ہمیشہ اس کے ہاتھ میں ہمیں نرمی محسوس ہو محبت کی اور وہ ہمارے قصوروں کو معاف کرے، ہماری غفلتوں کو بھول جائے ، مغفرت کی چادر ہماری کمزوریوں پر ڈالے اور جس کے ہم مستحق نہیں وہ بھی دے۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ اعمال محدود ہیں تو ابدی جنتیں کیسی ؟ قرآن کریم نے اس کا یہ جواب دیا ہے میں تمہارے ان اعمال کا جنہیں میں قبول کرلوں گا پورا پورا اجر بھی دوں گا اور اس سے