خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 765 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 765

خطبات ناصر جلد ہشتم ۷۶۵ خطبه جمعه ۳۱/اکتوبر ۱۹۸۰ء تحریک جدید کے سینتالیسویں سال کا اعلان خطبه جمعه فرموده ۱۷۳۱ کتوبر ۱۹۸۰ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔قریباً گزشتہ چار ماہ میں آپ سے دور بھی تھا اور آپ کے قریب بھی تھا اپنی دعاؤں کے ساتھ۔آج میں یہاں لمبے عرصہ کے بعد خطبہ کے لئے کھڑا ہوں اور بہت خوش ہوں آپ سے مل کر اور میں بہت خوش رہا ان سے بھی مل کر جنہیں بارہ ممالک میں تین براعظم میں میں اس عرصہ میں ملتا رہا۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے تمہارے شامل حال جو نعمت بھی ہے وہ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ ہے تمہیں ورثہ میں نہیں ملتی کوئی نعمت اگر خدا نہ چاہے۔تمہاری کوششیں تمہارے لئے نعمتیں پیدا نہیں کرتیں اگر اللہ تعالیٰ کی مرضی نہ ہو۔خدا تعالیٰ ابتلا اور امتحان میں بھی ڈالتا ہے تا بتائے کہ جو کچھ ملا اُسی سے ملا ، جو ملتا ہے اُسی سے ملتا ہے اور جو ملے گا اُسی سے ملے گا۔آج ایک خوشی یہ بھی ہے کہ اس جمعہ پر سال میں ایک بار جو میں تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کیا کرتا ہوں اس وقت میں کر رہا ہوں۔تحریک جدید قریباً ۴۶ سال قبل اللہ تعالیٰ کی عین منشا کے مطابق جاری کی گئی اور جو کچھ میں نے اس ملک سے باہر دنیا میں دیکھا اور جن نعمتوں کو پایا اور جو خوشیاں مجھے پہنچیں یہ سب نعمتیں اللہ تعالیٰ کی عطا ہیں اور اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل اور اپنی