خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 695 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 695

خطبات ناصر جلد ہشتم ۶۹۵ خطبہ جمعہ اار جولائی ۱۹۸۰ء اسلام نے مردوں اور عورتوں میں حقیقی مساوات قائم کی ہے خطبہ جمعہ فرموده ا ار جولائی ۱۹۸۰ء بمقام مسجد نور فرینکفرٹ۔جرمنی حضور ایدہ اللہ کے نماز جمعہ کے لئے دو بج کر پچیس منٹ پر مسجد نور میں تشریف لانے پر جناب مبشر احمد باجوہ نے اذان دی۔اس سے قبل جمعہ کی پہلی اذان بھی اُنہوں نے ہی دی تھی۔اذان کے معا بعد حضور نے خطبہ جمعہ کا آغاز کرتے ہوئے تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔پورے یورپ اور دوسرے غیر مسلم ممالک میں غلط نہی یا تعصب کی وجہ سے سب سے بڑا اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ اسلام نے عورت کو بالکل نظر انداز کر دیا ہے۔اس نے عورت کے حقوق ہی قائم نہیں کئے اس لئے اسلام مردوں کا مذہب ہے، یہ عورتوں کا مذہب ہے ہی نہیں حالانکہ اس کا حقیقت سے دُور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔اسلام نے نہ صرف یہ کہ عورتوں کو مردوں کے مساوی حقوق دیئے ہیں بلکہ بعض احتیاطیں وضع کر کے ان کے حقوق کے تحفظ کی پوری پوری ضمانت بھی دی ہے۔حضور نے فرمایا ان قوموں میں بعض گندے اخلاق اور بگڑی ہوئی عادتوں نے کچھ ایسا گھر کیا ہے کہ اگر انہیں یہ سمجھایا جائے کہ جن باتوں پر تم اعتراض کر رہے ہو ان کا مقصد عورتوں پر