خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 653
خطبات ناصر جلد ہشتم ۶۵۳ خطبه جمعه ۲۱ / مارچ ۱۹۸۰ء خدا تعالیٰ کی اطاعت کرو اور اس کا نمونہ یہ ہے کہ فِي رَسُولِ اللهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ (الاحزاب : ۲۲) ایک کامل نمونہ تمہارے سامنے ہے جس نے ہر حکم کی پورے طور پر سچے طور پر اپنے سارے دل کے ساتھ اطاعت کی اور وہ حکم بجالائے ان کی اتباع کرو جس طرح حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اِن اَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى اِلَی - خدا تعالیٰ کی وحی کی اتباع کر کے خدا تعالیٰ کے پیار اور محبت کو حاصل کیا تھا۔تم بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چل کر خدا تعالیٰ کی نازل ہونے والی قرآن کریم کی شکل میں وحی کے مطابق زندگی گزار کے خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرلو گے۔وَيَغْفِرُ لَكُمْ ذُنُوبَكُم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور شان اور ہے۔آپ کے علاوہ ہر امتی جو ہے آپ کی اتباع کرنے والا اس میں کمزوریاں بھی ہوں گی ، تڑپ بھی ہوگی ، خدا سے ملنے کی لیکن بشری کمزوریاں بھی سرزد ہوں گی گھبرائے گا وہ۔اسے ایک بشارت کی ضرورت ہے آگے سے آگے بڑھنے کے لئے اور وہ بشارت یہاں دے دی گئی وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ تمہارے قصور تمہیں بخش دے گا اگر اصرار نہ کرو گے تو بہ کرو گے۔اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا بار بار رحم کرنے والا ہے۔فرما یا اعلان کر دو اَطِيْعُوا اللهَ وَالرَّسُول که اِتَّبِعُونِي جب کہا گیا تو اس کے معنی ہی یہ ہیں یعنی کہا یہ گیا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرو اللہ تعالیٰ کا پیار تمہیں حاصل ہو جائے گا۔آگے قرآن کریم نے ہی اس کی تفسیر کی اتبعونی کہ میں جس اتباع کا ذکر ہے اس کے معنی یہ ہیں آطِیعُوا اللہ خدا تعالیٰ کی کامل اطاعت کرو اور اس رنگ میں اطاعت کرو۔وَالرّسول رسول کی اطاعت کرو اس رنگ میں اطاعت کرو جس رنگ میں رسول محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے خدا تعالیٰ کی وحی کی اطاعت کی۔یہ ہے محبت جو انسان خدا تعالیٰ سے کرتا ہے اور یہ ہے جزا محبت کے رنگ میں جسے انسان خدا تعالیٰ سے حاصل کرتا ہے۔قرآن کریم نے بتایا ہے ہمیں۔لیکن جو اس راستے پر چلنے سے انکار کرے لا يُحِبُّ الْكَفِرِین تو اسے یاد رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی دشمنی وہ مول لے گا اور خدا اسے اپنادشمن سمجھے گا۔