خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 421 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 421

خطبات ناصر جلد ہشتم ۴۲۱ خطبہ جمعہ ۱۹/اکتوبر ۱۹۷۹ء کا ئنات عالم کی بنیادی حقیقت خدا کی وحدانیت ہے خطبه جمعه فرموده ۱۹ اکتوبر ۱۹۷۹ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کو یہ توفیق مل رہی ہے کہ ان کے خدام واطفال اور لجنہ آج اپنا سالانہ اجتماع مرکز سلسلہ میں شروع کریں اور ہم حکومت وقت کے بھی ممنون ہیں کہ انہوں نے موجودہ حالات میں بھی اس کی جماعت کو اجازت دی۔یہ جمعہ جس دن اجتماع شروع ہوتا ہے اجتماع کا ہی ایک حصہ ہے عملاً اور کبھی ہم اسلام کی باتیں تفصیل میں جا کر کرتے ہیں، کبھی بنیادی تعلیم پر روشنی ڈالتے ہیں۔آج میں سب سے اہم بنیادی بات جو ہے اس کی طرف جماعت کو ، جماعت کے بڑوں کو، جوانوں اور چھوٹوں ، مردوں اور عورتوں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں۔اس کائنات کی بنیادی حقیقت خدا تعالیٰ کی وحدانیت ہے یعنی اللہ ہے اور واحد و یگانہ ہے۔اس کی ذات اور اس کی صفات میں کوئی اس کا مثل نہیں۔اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کو پیدا کیا خُلق حل شَيْءٍ (الانعام :۱۰۲) اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے۔وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ (التَّغابن: ۲) اور اللہ تعالیٰ نے اس کائنات میں ایک تو مادی چیزیں پیدا کیں۔اللہ تعالیٰ نے اس کا ئنات میں