خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 383 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 383

خطبات ناصر جلد ہشتم ۳۸۳ خطبہ جمعہ ۲۱ / ستمبر ۱۹۷۹ء غریب دلہن میں جان کے کہ رہا ہوں) ایک غریب گھرانے کی بچی جس کو زیور بھی نہیں میتر جب دلہن بنتی ہے تو صاف ستھری ہوتی ہے نا۔اس وقت تو اس طرح صاف ستھرا ر بوہ کو بنا دو۔ہمیں سنگھار کی ضرورت نہیں لیکن صفائی کی ضرورت ہے ایسا بنا دور بوہ کو جلسہ سالانہ پر آنے والے دیکھیں کہ اہل ربوہ نے صاف ستھرا ماحول پیدا کر کے ان کا استقبال کیا اور ان کی عزت افزائی کی۔اس کے علاوہ منتظمین ہیں جلسے کا کام ، جیسا کہ خود مجھے بھی تجر بہ ہے اور میں علی وجہ البصیرت جانتا ہوں سارا سال ہی رہتا ہے۔جب گندم کی پیداوار تھی اس وقت جلسے کی گندم خرید لی گئی ہوگی اب تو میں بھی بھول گیا ہوں۔اس زمانہ میں جب میں افسر جلسہ سالا نہ تھا مجھے یہ پتا تھا کہ آلوسب سے سستا کن دنوں میں ملتا ہے۔بھینس کا گھی میں استعمال کرتا تھا۔اب تو مجبور ہو کے ڈالڈا استعمال ہونا شروع ہو گیا ہے۔بہت زیادہ قیمتیں بڑھ گئی ہیں بھینس کے اصلی گھی کی بھی سارے سال میں ایک قیمت نہیں رہتی۔بعض دنوں میں قیمت کم ہوتی ہے بعض دنوں میں زیادہ ہوتی ہے مجھے پتا ہوتا تھا کہ کس موسم میں سب سے زیادہ مجھے گھی مل جائے گا ، گندم سب سے سستی کب ملے گی ، آلو کب سے ملیں گے اور کب وافر مقدار میں ملیں گے وغیرہ وغیرہ۔بہت سارے چارٹ بن گئے ہیں اب ایک پورا نظام ہے جلسے کا بھی۔اور ہر سال ترقی کرتا ہے۔اس وقت میں نے یہ طریق شروع کیا تھا کہ اعلان کر دیتے تھے کہ جنہوں نے جو بھی تجویز بھیجنی ہو بھیج دیں ان پر غور کریں گے اور اس کے مطابق جہاں تبدیلی ممکن ہوگی کر دیں گے۔رضا کاروں کی فہرستیں بنانے کا کام ہے، تقسیم کار کا سوال ہے پیار سے ان کو سمجھانا ہے ،سینکڑوں بچے ہوں گے جنہوں نے پچھلے سال جلسہ کے نظام میں کام کیا اور ایسے بھی ہوں گے جنہوں نے نہیں کیا۔اس سال وہ بھی کام کر رہے ہوں گے، عمر جو بڑھ گئی ایک سال۔پیار سے ان کو بتائیں ، انہیں برکتوں سے آگاہ کریں۔وہ ماحول خود بہت کچھ کرتا ہے۔ایسے ایسے خدمت کرنے والے دیکھے ہیں کہ اپنی دوائی بھی بیمار کو پلا دیں اگر اس کو بخار چڑھا ہے اور اس کو یہ احساس نہ دلائیں کہ پلانے والے کو اس سے زیادہ تیز بخار چڑھا ہوا ہے اور اپنے لئے لے کے آیا تھا دوائی۔تو بڑی محبت اور باہمی محبت اور اللہ تعالیٰ سے پیار اور محبت اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا عشق اور بنی نوع انسان کی خدمت کا جذ بہ اور بانی سلسلہ احمدیہ کا