خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 322 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 322

خطبات ناصر جلد ہشتم ۳۲۲ خطبه جمعه ۱۰ /اگست ۱۹۷۹ء وَعَدَ اللهُ الَّذِيْنَ اَمَنُوا وَ عَمِلُوا الصّلِحَتِ وَأَجْرٌ عَظِيمٌ (المائدة: ١٠) انَّ الَّذِينَ سَبَقَتْ لَهُمْ مِنَّا الْحُسْنَى أُولَبِكَ عَنْهَا مُبْعَدُونَ - لَا يَسْمَعُونَ بِيسَهَا وَهُمْ فِى مَا اشْتَهَتْ اَنْفُسُهُمْ خَلِدُونَ - لَا يَحْزُنُهُمُ الْفَزَعُ الْأَكْبَرُ وَتَتَلَقَّهُمُ الْمَلَبِكَةُ هَذَا يَوْمُكُمُ الَّذِى كُنْتُمْ تُوعَدُونَ۔(الانبياء : ۱۰۲ تا ۱۰۴) لا تَدْعُوا اليَوْمَ ثُبُورًا وَاحِدًا وَ ادْعُوا شُبُورًا كَثِيرًا - قُلْ اذْلِكَ خَيْرٌ اَم جَنَّةٌ الخُلدِ الَّتِى وُعِدَ الْمُتَّقُونَ ، كَانَتْ لَهُمْ جَزَاءً وَ مَصِيرًا - لَهُمْ فِيهَا مَا يَشَاءُونَ ط خُلِدِينَ كَانَ عَلَى رَبَّكَ وَعْدًا مَّسْئُولًا - (الفرقان : ۱۵ تا ۱۷) پھر حضور انور نے فرمایا:۔گزشتہ جمعہ میں نے قرآن کریم کی اس آیت پر خطبہ دیا تھا کہ وَ إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِى فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي۔(البقرة: ۱۸۷) اور بتایا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے الناس کو بنی نوع انسان کو مخاطب کر کے فرمایا کہ میں تمہارے قریب ہوں مجھ سے مانگو۔میں تمہاری دعاؤں کو قبول کروں گا۔دعا کے لئے جو شرائط ہم نے مقرر کی ہیں ان کا خیال رکھنا مجھ سے مانگو میرے محبوب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان میں۔مجھ سے مانگو اپنی زبان میں۔دنیا کی ہر زبان میں خدا تعالیٰ دعا کرنے والے کی دعا کو سنتا اور جب چاہتا ہے رحم کرتا اور قبول کرتا ہے۔پھر میں نے بتایا تھا کہ صرف یہ نہیں فرمایا کہ أجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ بلکہ دعا کرنے کے طریق بھی بتائے اور دعا کرنے کے بہت سے الفاظ بھی بتائے اور دعا کے لئے مختلف جہات میں نئی سے نئی دنیا کے دروازے بھی کھولے۔میں نے قرآن کریم کی آیات سے مثالیں دے کر آپ کو یہ مسئلہ سمجھانے کی کوشش کی تھی۔ان میں سے ایک آیت میں نے یہ لی تھی۔رَبَّنَا وَاتِنَا مَا وَعَدَ تَنَا عَلَى رُسُلِكَ اپنے رسولوں