خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 275 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 275

خطبات ناصر جلد ہشتم ۲۷۵ خطبہ جمعہ ۱۳؍ جولائی ۱۹۷۹ء آج کے انسان کو پہلی نسلوں سے کہیں زیادہ اسلام کی ضرورت ہے خطبہ جمعہ فرموده ۱۳ / جولائی ۱۹۷۹ء بمقام مسجد احمد یہ۔اسلام آباد تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔الحمد للہ بارانِ رحمت سے ہمیں بھی حصہ ملا اور گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی اور آرام کے سامان پیدا ہو گئے۔بارش کے بہت سے نتیجے نکلتے ہیں۔ایک بات میں اس وقت یہ بتانا چاہتا ہوں کہ بعض دفعہ بارش کی شدت نمازیوں کو مسجد میں جانے سے بھی روکتی ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ان حالات میں ایک مومن کو یہ فکر نہیں ہونی چاہیے کہ اگر وہ مسجد میں نہ پہنچ سکے تو اسے کوئی گناہ ہوگا بلکہ ایک موقع پر آپ نے جمعہ کے دن فرمایا:۔صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ اپنے اپنے مکانوں پر نمازیں پڑھ لو۔تو اصل چیز خلوص نیت کے ساتھ انتہائی عشق اور پیار کے ساتھ اپنے رب کریم کی عبادت ہے۔یہ جو ظاہری شکل ہے تو اگر خدا کے لئے اسی کے حکم سے آپ مسجد جائیں تو بڑی برکت ہے اور اگر خدا کہتا ہے کہ صَلُوا فِي رِحَالِكُمْ تو اپنے گھروں میں نمازیں ادا کرنا اتنا ہی ثواب ہے جیسا کہ مسجد میں جا کر نماز ادا کرنا۔اس وقت میں ایک لمبے مضمون کی ابتدا کرنا چاہتا ہوں۔اس مضمون کے دو حصے ہیں اور