خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 167 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 167

خطبات ناصر جلد ہشتم ۱۶۷ خطبہ جمعہ ۱٫۲۷ پریل ۱۹۷۹ء خدائے واحد و یگانہ پر ویسا ایمان رکھو جیسا ایمان پرور قرآن عظیم کی شریعت ہمیں کہتی ہے خطبه جمعه فرموده ۷ ۱۷۲ پریل ۱۹۷۹ ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔مجلس خدام الاحمدیہ ہر سال ایک تربیتی کلاس منعقد کیا کرتی ہے۔آج سے اس سال کی تربیتی کلاس شروع ہو رہی ہے۔مجھ سے انہوں نے یہ خواہش کی تھی کہ میں افتتاح کروں عصر کے بعد اس کلاس کا۔اُن سے تو میں نے معذرت کر دی۔پھر مجھے خیال آیا کہ اس کلاس کا افتتاح اس خطبہ میں کر دوں اور یہ اس لئے کہ زیادہ گرمی میں میں تکلیف محسوس کرتا ہوں کیونکہ ماضی میں کئی بار مجھ پر ٹو لگنے کا حملہ ہوا جس کو انگریزی میں ہیٹ سٹروک کہتے ہیں اور اس کے بعد سے گرمی میری بیماری بن چکی ہے۔چند دنوں سے گرمی کا ہم سے پیار شدت اختیار کر گیا ہے اور رات کو واپڈا ہم سے روٹھ گئی تھی اور بہت سے گھرانے شاید سینکڑوں کی تعداد میں ایسے ہیں جو پنکھا استعمال کرتے ہیں۔مجھے بتایا گیا کہ انکو بہت تکلیف اٹھانی پڑی رات کو۔ایک دوست کہنے لگے کہ آج آپ کے خطبہ جمعہ میں بہت سے دوست سور ہے ہو نگے کیونکہ رات کو انہیں جاگنا پڑا۔مگر میرا ایسا خیال نہیں اس لئے کہ اس وقت میں اپنے ان بچوں کی کلاس کا افتتاح کر رہا ہوں اس خطبہ میں اور ان