خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 165 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 165

خطبات ناصر جلد ہشتم ۱۶۵ خطبه جمعه ۱۷۲۰ پریل ۱۹۷۹ء نہیں ہمارے لئے۔ہمارے لئے تو ہمارا خدا کافی ہے جو الحق ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس الحق کے مظہر اتم۔اس واسطے اُمت مسلمہ کی بنیاد تو حق وصداقت کے اوپر ہے۔دلائل زبر دست اور صحیح اور سچے اور نشان ایسے کہ ان کی مثال نہیں۔آپ روز نشان دیکھتے ہیں۔روز نشان دیکھتے ہیں۔خدا تعالیٰ سے یہ دعا کریں کہ اے خدا نشان تو ہمیں دکھا رہا ہے۔نشانوں سے جو یہ چاہتا ہے کہ ہم فائدہ اٹھائیں اور اپنی زندگیوں میں تبدیلی پیدا کریں اور اس کے نتیجہ میں زیادہ سے زیادہ تیرے پیار کو حاصل کرتے چلے جائیں۔ہمیں اس کی توفیق عطا کر۔خدا کرے کہ ہم سب کو اس کی توفیق ملے۔روز نامه الفضل ربوه ۳۱ رمئی ۱۹۷۹ ء صفحه ۱ تا ۶ ) 谢谢谢