خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 130
خطبات ناصر جلد ہشتم ۱۳۰ خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۷۹ء اللہ تعالیٰ ہمیں اسلام کی روح کو سمجھنے کی توفیق عطا کرے اور اللہ تعالیٰ ہمیں یہ توفیق دے کہ ہم اسلام کے حسن کو اور اسلام کی پیاری تعلیم کو ان لوگوں کے سامنے پیش کر سکیں جو ابھی تک اسلام کے فائدوں سے فائدہ نہیں حاصل کر سکے ، استفادہ نہیں حاصل کر سکے تاکہ وہ جن نیکیوں سے محروم ہیں ، جن فائدوں سے محروم ہیں، جن برکتوں سے محروم ہیں ، جن رحمتوں سے محروم ہیں خدا تعالیٰ کی جن نعماء سے محروم ہیں ان کی یہ محرومی دور ہو اور وہ بھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں اور ہم سب بھائی بھائی بن کر ایک حسین ترین معاشرہ اس دنیا میں قائم کریں اور خدا تعالیٰ کے پیار کو سارے کے سارے انسان مل کر مرنے کے بعد حاصل کرنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا کرے۔آمین۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )