خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 117 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 117

خطبات ناصر جلد ہشتم ۱۱۷ خطبہ جمعہ ۳۰ / مارچ ۱۹۷۹ء دین کے معاملہ میں جبر جائز نہیں خطبه جمعه فرموده ۳۰ مارچ ۱۹۷۹ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے سورۃ بقرہ کی درج ذیل آیات تلاوت فرمائیں:۔لا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ وَ قَدْ تَبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ فَمَنْ يَكْفُرُ بِالطَّاغُوتِ وَيُؤْمِنُ بِاللهِ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَى لَا انْفِصَامَ لَهَا ۖ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ - اللَّهُ وَلِى الَّذِينَ آمَنُوا يُخْرِجُهُم مِّنَ الظُّلمتِ إِلَى النُّورِ وَالَّذِينَ كَفَرُوا أَولِيتُهُمُ الطَّاغُوتُ يُخْرِجُونَهُم مِّنَ النُّورِ إِلَى الظُّلُمتِ أُولَبِكَ أَصْحَبُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَلِدُونَ - (البقرة: ۲۵۸،۲۵۷) حضور انور نے ان آیات کا ترجمہ بیان کرتے ہوئے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ دین کے معاملہ میں کسی قسم کا جبر جائز نہیں کیونکہ ہدایت اور گمراہی کا باہمی فرق خوب ظاہر ہو چکا ہے۔پس سمجھ لو کہ جو شخص اپنی مرضی سے نیکی سے روکنے والے کی بات ماننے سے انکار کرے اور اللہ پر ایمان رکھے تو اس نے ایک نہایت مضبوط قابل اعتماد چیز کو جو کبھی ٹوٹنے کی نہیں مضبوطی سے پکڑ لیا اور اللہ بہت سنے والا اور بہت جاننے والا ہے۔اللہ ان لوگوں کا