خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 62 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 62

خطبات ناصر جلد ہفتم ۶۲ خطبہ جمعہ یکم اپریل ۱۹۷۷ء کہ ثواب مجھے ملے گا اس لئے کہ تجھے آزادی ہے، جہنم بھی صرف تیرے لئے پیدا کی گئی ہے اس لئے کہ تجھے آزادی ہے۔اگر غلط راہ کو اختیار کرے گا تو جہنم میں چلا جائے گا اور اگر صراط مستقیم کو اختیار کرے گا، اگر خدا تعالیٰ کی رضا جوئی میں اپنی زندگی گزارے گا تو خدا تعالیٰ کی رضا کی جنتیں تجھے حاصل ہو جائیں گی۔یہ محدود اختیار ہے، اندھا اختیار نہیں سجا کھا اختیار ہے۔جو یہ سمجھتے ہیں کہ اندھا اختیار ہے ان کے متعلق قرآن کریم نے اعلان کیا کہ اگر تم اس دنیا میں اس قسم کے اندھا پن کا مظاہرہ کرو گے کہ اعمی کا لفظ تمہارے اوپر اطلاق پائے تو اس زندگی میں بھی تمہیں اندھا ہی اٹھایا جائے گا۔خدا تعالیٰ نے جو نعمتیں آنکھوں والوں کے لئے سجا کھوں کے لئے مقرر کی ہیں اس کے تم وارث نہیں بنو گے۔پس محدود اختیار ہے اور محدود اختیار میں انسان کے لئے دو راستے کھلے ہیں ایک وہ راستہ ہے جو جہنم کی طرف لے جانے والا ہے اور ایک وہ راستہ ہے جو خدا تعالیٰ کی جنتوں کی طرف لے جانے والا ہے۔جو راستہ خدا تعالیٰ کی جنتوں کی طرف لے جانے والا ہے وہ امن کا راستہ ، وہ سلامتی کا راستہ ، وہ اطمینان قلب کا راستہ، وہ تسکین قلب کا راستہ ہے۔اسی واسطے مومن جو خدا تعالیٰ سے ذاتی تعلق رکھنے والا اور اس کی صفات کو سمجھنے والا ہے وہ جانتا ہے کہ الا بِذِكْرِ اللهِ تَطْمَبِنُ الْقُلُوبُ (الرعد: ۲۹) ذکر الله کے نتیجہ میں اطمینان قلب حاصل ہوسکتا ہے اور مومن اسے حاصل کرتا ہے۔خدا تعالیٰ کی جماعتوں پر کشائش اور فراخی اور خوشی اور دنیوی اعتبار سے مسرتوں کے دن بھی آتے ہیں اس وقت بھی وہ ہنس رہے ہوتے ہیں اور خدا تعالیٰ کی جماعتوں پر امتحان کے دن بھی آتے ہیں، آزمائش میں سے بھی ان کو گذرنا پڑتا ہے اور وہ خدا کے لئے اس آزمائش کو مسکراتے چہروں کے ساتھ سہہ جاتے ہیں اور پھر وہ خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرتے ہیں۔یہ آزمائش دنیا کی نگاہ میں سختی کے دن ہیں لیکن مومن کی نگاہ میں خدا تعالیٰ کے قرب کو زیادہ حاصل کرنے کا زمانہ ہے اور خدا تعالیٰ کے قرب کو زیادہ حاصل کرتا ہے مومن۔66 الا بذكرِ اللهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ لغت عربی ذکر کے معنی کرتے ہوئے یہ بیان کرتی ہے کہ ذکر زبان سے بھی ہوتا ہے اور دل کے ساتھ بھی کیا جاتا ہے۔زبان سے ذکر کر نے کے لئے