خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 47
خطبات ناصر جلد ہفتم ۴۷ خطبہ جمعہ ۱۸ / مارچ ۱۹۷۷ء جہنم ایک اصلاحی ادارہ ہے، اصلاح کے بعد سارے لوگ وہاں سے نکال لئے جائیں گے خطبه جمعه فرمودہ ۱۸ مارچ ۱۹۷۷ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔قرآن کریم کی تعلیم کی روشنی میں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کی روشنی میں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قرآن کریم کی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارشادات کی جو تفسیر اور شرح کی ہے اس کی روشنی میں ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ جہنم ایک اصلاحی ادارہ ہے یعنی جو اس کے مستحق ٹھہرائے جائیں گے وہ ہمیشہ کے لئے اس میں نہیں رہیں گے بلکہ جوں جوں ان کی سزا پوری ہوتی جائے گی اور اصلاح مکمل ہوتی جائے گی وہ جہنم سے نکالے جائیں گے اور خدا انہیں اپنی جنت میں داخل کرے گا۔اللہ محفوظ رکھے اگر ہم سوچیں تو جہنم کی تو ایک گھڑی بھی قابل برداشت نہیں ہے بہر حال یہ ہمارا عقیدہ اور ایمان ہے۔میں اس لئے اس بات سے اپنے خطبہ کو شروع کر رہا ہوں کہ چند دن ہوئے ایک دوست جو احمدی نہیں تھے مجھے ملنے آئے اور انہوں نے ایک بات یہ پوچھی کہ آپ احمدی لوگ یہ عقیدہ کیوں رکھتے ہیں کہ اصلاح کے بعد جہنم سے سارے لوگ نکال لئے جائیں گے اور یہ گویا ایک بہت بڑا اعتراض ان کے دماغ میں جماعتِ احمدیہ کے خلاف تھا۔خیر میں نے انہیں اپنے رنگ میں