خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 553
خطبات ناصر جلد ہفتم ۵۵۳ خطبه جمعه ۲۹/ دسمبر ۱۹۷۸ء اجازت دی جاتی ہے کہ وہ اس جور اور ظلم کے مقابلہ میں تلوار چلائیں یہاں تک کہ آزادی ضمیر اور آزادی عقیدہ پھر خدا تعالیٰ کی منشا کے مطابق انسانی زندگی اور انسانی معاشرہ میں قائم اور رائج ہو جائے۔* سورۃ البقرۃ کی ایک دوسری آیت ہے جس میں کچھ تو یہی مضمون ہے اور کچھ زائد ہے۔پہلی آیت میں تھا کہ یہ ان کی خواہش ہے یہاں یہ ہے۔وَلَا يَزَالُونَ يُقَاتِلُونَكُمْ حَتَّى يَرُدُّوكُمْ عَنْ دِينِكُمْ إِنِ اسْتَطَاعُوا وَ مَنْ يَرْتَدِدُ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَيَمْتُ وَ هُوَ كَافِرُ فَأُولَبِكَ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَ أُولَبِكَ اَصْحَبُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خُلِدُونَ (البقرة : ۲۱۸) اور یہ لوگ ، اگر ان کی طاقت میں ہو تو تم سے لڑتے ہی چلے جائیں تا کہ تمہیں تمہارے دین سے پھرا دیں یعنی اگر ان میں طاقت ہو تو وہ تلوار کے زور سے تمہیں اسلام سے باہر نکالنے کی کوشش کریں لیکن تم اپنے شرح صدر سے یہ سمجھتے ہو کہ اسلام سچا ہے اور تم اس سے باہر نہیں نکلنا چاہتے ہو اور تم میں سے جو بھی اپنے دین سے پھر جائے یعنی تلوار سے ڈر کر یا دوسرے دنیوی دباؤ کی وجہ سے اس نے کہا اچھا میں اپنی مرضی سے اسلام چھوڑتا ہوں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مَنْ يَرْتَدِدُ مِنْكُمْ تم میں سے جو شخص اپنی مرضی سے یہ اعلان کرتا ہے کہ وہ اسلام چھوڑتا ہے، یہ مرتد ہے۔جس کے متعلق کوئی دوسرا یہ کہتا ہے کہ اس نے اسلام چھوڑ دیا اس کا تو ذکر ہی قرآن کریم میں کوئی نہیں۔ایک جگہ بھی نہیں۔قرآن کریم کہتا ہے جو شخص اپنی مرضی سے یہ اعلان کرے کہ وہ دین اسلام چھوڑتا ہے فیمت وَهُوَ كَافِر کفر پر اس کی طبعی موت آئے تو یہ وہ لوگ ہیں حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی ان کے اعمال روحانی لحاظ سے اکارت جائیں گے اور ایسے لوگ دوزخ کی آگ میں پڑنے والے ہیں۔یعنی جو شخص ایمان لانے کے بعد اپنی مرضی سے ارتداد کو اختیار کرتا ہے تو اس کی سزا وہی ہے جو اس شخص کو ملے گی جو اپنی مرضی سے اسلام میں داخل ہونے سے انکار کرتا ہے اور شروع ہی سے اپنے کفر پر قائم رہتا ہے۔اس کے علاوہ دنیوی طور پر انسان کے ہاتھوں سیاسی یا انتظامی کسی سزا کا اس جگہ ذکر نہیں اور نہ کسی اور جگہ ذکر ہے۔میں نے قرآن کریم کی وہ ساری آیات لے لی ہیں جن میں ارتداد کا ذکر ہے۔بعض آیات