خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 519 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 519

خطبات ناصر جلد ہفتم ۵۱۹ خطبه جمعه یکم دسمبر ۱۹۷۸ء پس ہمیں ہمیشہ دعائیں کرتے رہنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے جس مقصد کے لئے ہمیں پیدا کیا ہے اس کو پورا کرنے کی اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں تو فیق عطا کرے اور ہم صحیح معنوں میں خدا کے بندے بن جائیں۔ہماری زندگی میں ہمارے ہر فعل میں خدا تعالیٰ کی صفات کے جلوے دنیا کو نظر آئیں اور ہمارے اعمال خدا تعالیٰ کی نگاہ میں پسندیدہ اور مقبول ہوں اور اللہ تعالیٰ اپنے پیار سے ان کی جزا ہمیں عطا فرمائے۔( آمین ) (روز نامه الفضل ربوه ۱۴ /جنوری ۱۹۷۹ ء صفحه ۲ تا ۴)